چهارشنبه 30/آوریل/2025

قطر

ترک صدر کی خلیجی بحران حل کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش

خلیجی ملک قطر اور دوسرے ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے تازہ سفارتی کشیدگی کے بعد عالم اسلام کی طرف سے معاملے کے فوری حل کے لیے کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔

غزہ میں شہید جامع مسجد الفاروق قطر کے تعاون سے دوبارہ تعمیر

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع جامع مسجد عمر الفاروق کی تعمیر نو قطر کے تعاون سے دوبارہ مکمل کرلی گئی ہے۔ مسجد عمر الفاروق کو سنہ 2014ء میں اسرائیلی فوج نے بمباری کرکے شہید کردیا تھا۔

’غزہ میں انسانی بحران کے حل کے لیے قطر نے جامع پلان تیار کر لیا‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست قطر نے غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش انسانی بحران کے حل کے لیے ایک جامع اور ہمہ جہت پروگرام تیار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قطر کے تعاون سے غزہ کےعوام کو گذشتہ دس سال سے درپیش محاصرے کے عذاب سے نجات دلانے میں مدد ملے گی۔

اسرائیل کو فلسطینی اسیران کی رہائی پر مجبور کریں گے: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ وہ وقت زیادہ دورنہیں جب صہیونی دشمن ہمارے تمام اسیران کو مجبور ہو کر رہا کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کو فلسطینیوں کو جیلوں میں قید کرنے اور کی قیمت آخر کار چکانا ہوگی۔

قطرمیں عالم اسلام کا سب سےبڑا سائنس انسائیکلو پیڈیا

قطرمیں شریعہ کالج اور شعبہ اسلامیات نے دنیائے اسلام کا ایک منفرد منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ حیرت انگیز اور منفرد منصوبہ ’سائنس انسائیکلوپیڈیا‘ کا ہے جو عالم اسلام میں اپنی نوعیت کا پہلا غیرمعمولی کام ہے۔ اس منصوبے کے تحت عالم اسلام اور عرب دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

قطرمیں دور نُبوت کے قریبی زمانے کے سکوں کی نمائش

قطر کے ایک عجائب گھر نے مسلمان ممالک کے قدیم کرنسی سکوں کی نمائش میں نایاب سکے پیش کیے ہیں۔

محصورین غزہ کے لیے قطرکی جانب سے 100 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ برادر ملک قطر نے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل میں مدد دینے اور محصورین غزہ کے دیگر مسائل کے حل میں تعاون کرتے ہوئے مزید ایک سو ملین ڈالر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قطر کا غزہ میں ایک بڑے اسپتال کے قیام پر غور

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی محاصرے کے باعث پیدا ہونے والے بجلی بے بحران کے دیر پا حل کے لیے علاقائی قوتیں متحرک ہوگئی ہیں۔ خلیجی ریاست قطر اور فلسطینی حکومت کےدرمیان کل اتوار کو غزہ میں بجلی کے بحران کے حل کے سلسلے میں مذاکرات ہوں گے۔

فی کس متوسط آمدنی میں قطر دنیا بھر میں پہلے نمبر پر!

قومی پیداوار کے اعتبار سے فی کس متوسط آمدنی کے اعتبار سے خلیجی ریاست دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے حالانہ عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی معیشت کو غیرمعمولی حد تک متاثر ہوئی ہے۔ تاہم سنہ 2016ء کے دوران فی کس اوسط آمدنی ایک لاکھ 29 ہزار ڈالر سالانہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

توانائی بحران کے حل میں مدد، قطر سے 6 لاکھ لیٹر تیل کی غزہ کو سپلائی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل میں مدد کے طور پرخلیجی ریاست قطر کی طرف سے بھیجے گئے چھ لاکھ لیٹر خام تیل کو کرم ابو سالم گذرگاہ سے غزہ منتقل کردیا گیا ہے۔