پنج شنبه 06/فوریه/2025

ترک صدر کی خلیجی بحران حل کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش

بدھ 7-جون-2017

خلیجی ملک قطر اور دوسرے ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے تازہ سفارتی کشیدگی کے بعد عالم اسلام کی طرف سے معاملے کے فوری حل کے لیے کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے قطر اور دوسرے خلیجی ملکوں کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

گذشتہ روز ترک صدر نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور سعودی فرامانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الصباح سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

ترک صدر نے خلیجی رہ نماؤں سے موجودہ بحران کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کی۔

ادھرترک صدر نے خلیجی بحران کے جلد حل کے لیے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن سے بھی بات چیت کی ہے۔

ترکی کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ایردوآن اور ترک حکومت خلیجی ممالک میں پائے جانے والے سفارت بحران کے حل کے لیے ثالثی کے لیے تیار ہے۔ ترکی نے خلیجی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں اور تمام تنازعات کو مل بیٹھ کر حل کرنے اور برادرانہ انداز میں معاملات کو ڈیل کریں۔ ادھر امیر کویت الشیخ صباح الجابر الصباح نے بھی سعودی عرب اور قطر سمیت دوسرے ملکوں کے دوحہ سے سفارتی بحران کے جلد حل کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ادھر سطنت آف اومان نے بھی خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے قطر اور سعودی عرب سعودی قیادت سے ملاقاتیں شروع کی ہیں۔ گذشتہ روز اومان کے وزیرخارجہ دوحہ پہنچے جہاں انہوں نے امیر قطر سے ملاقات کی۔

قطری وزیرخارجہ نے تیونس کے ہم منصب خمیس الجھیناوی، سوڈان کے ابراہیم غندور، الجزائر کے عبدالقادر مساہل، مراکش کے ناصر بوریطہ اور پاکستان کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے موجودہ بحران پر ٹیلیفونک بات چیت کی۔ ان تمام ممالک کے رہ نماؤں نے خلیجی ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے جلد اور پرامن حل کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی