جمعه 15/نوامبر/2024

قضیہ فلسطین

جنین ۔ طولکرم پردھاوےمغربی کنارے کواسرائیل میں ضم کرنے کی گہری سازش

فلسطین نیشنل انیشیٹوپارٹی کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ برغوثی نے غرب اردن کےشمالی شہروں جنین اور طولکرم میں فلسطینی آبادی کو درپیش خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے جوکچھ جنین اور طولکرم میں ہو اسے فلسطین کے تمام خطوں میں دہرایا جا سکتا ہے

کویت کی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے منظم ریاستی جرائم کی شدید مذمت

کویت نے اسرائیلی ریاست کی سرپرستی میں یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور فلسطینی شہروں میں اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطینی کازکی حمایت کے اصولی موقف پر قائم ہیں: کویت

خلیجی ریاست کویت نے اسرائیلی قابض ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت فلسطینی قوم کے نصب العین کی حمایت کے اصولی موقف پر قائم رہے گا۔

کانگریس کے ارکان کی اسرائیلیوں کے لیے ویزا سے استثنیٰ پر تنقید

امریکی کانگریس کے 19 ارکان نے فلسطینی امریکیوں کے خلاف اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیوں کی وجہ سے ملک میں داخلے کے لیے ویزا چھوٹ کے پروگرام میں اسرائیلیوں کو شامل کرنے کے ارادے پر تنقید کی ہے۔

نکبہ کی برسی آزادی کی منزل کے لیے ایک روڈ میپ ہے:اردنی تنظیم

واپسی اور پناہ گزینوں کے لیے اردن کی تنظیم "عائدون" (اردن میں ایک سول سوسائٹی کی تنظیم) نے کہا ہے کہ "فلسطینی پناہ گزین نکبہ کے وقوع پذیر ہونے کے 75 سال بعد بھی اپنے آبائی علاقوں کی یادیں دل میں بسائے ہوئے ہیں۔75 سال گذرنے کے بعد بھی یہ ایک زندہ مسئلہ ہے جو اس کے جذبات کو بھر دیتا ہے۔

امیر کویت اور اہل کویت کی طرف سے فلسطین کی حمایت پر حماس کا اظہار تشکر

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کویت کی طرف سے 'فلسطین کاز ' اور فلسطینیوں کے لیے حمایت پر مبنی موقف اختیار کیے جانے پر کویت کے ااداروں اور کویتی سول سوسائٹی کی تحسین کی ہے۔

قضیہ فلسطین کی توہین برداشت نہیں کی جاسکتی:اردنی ارکان پارلیمان

اردنی پارلیمنٹ کے ارکان نے ایک متنازع عرب فلم "شہزادی" [امیرہ] پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے قضیہ فلسطین کے حوالے سے توہین آمیز قرار دیا ہے

عرب پارلیمنٹ کا قضیہ فلسطین کے لیے عالمی حمایت جاری رکھنے کا عزم

ہفتے کے روز عرب پارلیمنٹ نے فلسطینی کازکے لیے اپنی مضبوط اور مستقل حمایت جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا ہے۔ عرب پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ مرکزی اور کلیدی قضیہ ہے جس کی حمایت جاری جاری رکھی جائے گی۔

بائیڈن کے ہاتھ بندھے ہیں، وہ فلسطین کے لیے کچھ نہیں کرسکتے

اردن کے سابق وزیر خارجہ مروان المعشر نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ وہ فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کے لیے کچھ نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی ان سے قضیہ فلسطین کے حوالے سے مثبت پیش رفت کی توقع کی جاسکتی ہے۔

ترکی قضیہ فلسطین کےحوالے سے مزید مدد کرے: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے ترکی کی قضیہ فلسطین کی حمایت پر مبنی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے موجودہ ترک حکومت سے مسئلہ فلسطین کے حلے لیے کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیا ہے۔