جمعه 15/نوامبر/2024

قرآٓن کریم

فلسطینی قیدی نے اسرائیلی زندان میں قرآن پاک حفظ کرلیا

فلسطین کے غرب اردن کے علاقے رام اللہ کے مغرب میں واقع قصبے قبیہ سے تعلق رکھنے والے قیدی نائف غیظان نے اسرائیل کی ریمونڈ جیل میں ایک ہی نشست میں پورا قرآن پاک حفظ کیا اور اس کی تلاوت کی۔

سویڈن میں قرآن کو جلانا مسلمانوں کے عقائد پر حملہ ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کی بیرون ملک قیادت کے ایک رُکن سامی ابو زہری نے سویڈن میں سرکاری سرپرستی میں قرآن پاک کو سر عام نذرآتش کرنےکے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس گھناؤنے اقدام کو مسلمانوں کے عقائد پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔

انتہا پسند یہودیوں کی قرآن پاک کی بے حرمتی کی ناپاک جسارت

کل سوموار کے روز پرانے بیت المقدس شہر میں انتہا پسند یہودیوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔ انتہا پسند یہودیوں نے قرآن پاک کے نسخے پھاڑ کرانہیں آگ لگا دی اور کئی نسخے کوڑے کے ڈھیر میں پھینکنے کی مذموم جسارت کی گئی۔

دو فلسطینی اسیران تجوید قرآن اسناد کی سعادت حاصل کرنے میں کامیاب

اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی اسیران نے قرآن پاک کو تجوید کے ساتھ پڑھنے کی سعادت حاصل کرتے ہوئے تجوید قرآن پاک کا کورس مکمل کرکے اسناد حاصل کی ہیں۔