شنبه 16/نوامبر/2024

قتل عام

غزہ میں شہداء کی تعداد 8306 ہوگئی، زخمیوں کے لیےخون کےعطیات کی اپیل

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی قابض فوج کے مسلط کردہ ہولوکاسٹ کے نتیجے میں 7 اکتوبر سے اب تک 8306 ​فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہداء میں 3457 بچے اور 2136 خواتین شامل ہیں جب کہ 21048 زخمی ہوئے ہیں۔​

غزہ پر جارحیت کا 24واں دن، فلسطینیوں کی نسل کشی جاری

صیہونی قابض فوج کی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ جارحیت جاری رکھتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کا خونی ہولوکاسٹ چوبیسویں دن میں جاری رکھا ہوا ہے۔

غزہ میں مسلسل خون خرابہ ناقابل قبول، فوری جنگ بندی کی جائے: گوتریس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتریس نے اتوار کے روز خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی میں صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے خونریزی کے "ڈراؤنے خواب" کو ختم کرنے کے لیے ایک بار پھر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ میں قتل عام کا 23 واں دن، شدید بمباری، مزید درجنوں شہید

صیہونی قابض فوج نے وحشیانہ جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے درجنوں مقامات پر بمباری کی ہے۔ تازہ بمباری میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین بتائے جاتے ہیں۔

غزہ میں ہولوکاسٹ جاری، شہداء کی تعداد سات ہزار سات سو سے تجاوز کرگئی

غزہ میں وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر کے بعد اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7703 ہوگئی ہے، جن میں 3595 بچے اور 1863 خواتین شامل ہیں اور 19000 سے زائد زخمی ہیں۔

قابض فوج نے غزہ میں 688 فلسطینی خاندان کا اجتماعی قتل عام کیا

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے کہا ہے کہ اسرائیلی غاصب فلسطینی خاندانوں کے خلاف 688 سے زیادہ قتل عام کر چکے ہیں، جس کے دوران 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر نازی اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک تقریباً 4807 شہید ہو چکے ہیں۔

غزہ پراسرائیلی بمباری،روزانہ 400 سے زائدبچے شہید زخمی ہو رہےہیں

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے غزہ پر ہونے والی مسلسل بمباری کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہر روز اسرائیلی بمباری سے غزہ میں اوسطاً 400 سے زائد فلسطینی بچے شہید اور زخمی ہو رہے ہیں۔

غزہ ہولوکاسٹ جاری، یکے بعد دیگرے قتل عام میں سینکڑوں شہید

صیہونی قابض افواج نے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت مسلسل اٹھارہویں روز میں جاری ہے۔ آج کے روز کے آخری گھنٹے میں یکے بعد دیگرے کئی مقامات پر وحشیانہ بمباری کے ذریعے قتل عام کیا گیا جس کےنتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔

غزہ کے ننھے یوسف کی شہادت پر ہرآنکھ اشکبار

غزہ میں گذشتہ سولہ دن سے اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی تباہ کن بمباری کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بچے شہید ہورہے ہیں۔

غزہ میں رات بھرقیامت خیز بمباری میں مزید درجنوں فلسطینی شہید

صیہونی قابض افواج نے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت مسلسل اٹھارہویں روز میں داخل ہوتے ہی آخری گھنٹے میں پے در پے قتل عام کا ارتکاب کیا۔ جس کے نتیجے میں مزید کئی فلسطینی جن میں زیادہ ترخواتین اور بچے ہیں جام شہادت نوش کرگئے۔