جمعه 15/نوامبر/2024

قتل عام

غزہ کے انڈونیشی ہسپتال پرقیامت ڈھا دی گئی،بمباری درجنوں شہید

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ہسپتالوں کے خلاف وحشیانہ جنگ جاری ہے۔ ہسپتالوں کے خلاف تازہ جارحیت کے نتیجے انڈونیشی ہسپتال میں درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہید ہونےوالوں میں زخمی، مریض اور دوسرے شہری شامل ہیں۔

غزہ ہولوکاسٹ:5500 بچوں 3550 خواتین سمیت 13000 فلسطینی شہید

فلسطین میں سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، جن میں 5500 سے زائد بچے اور(3500 خواتین شامل ہیں۔

غزہ میں نہتے شہریوں کا قتل عام ناقابل قبول ہے:گوتیریس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے غزہ میں 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ’اونروا‘ کے دو اسکولوں کو نشانہ بنائے جانے پر شدید صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی اسکولوں میں موجود بے گھر افراد پر بمباری میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ گوتیریس نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی عمارتوں کے تقدس کا خیال رکھا جائے اور ان پر حملے نہ کیے جائیں۔

الشفاء ہسپتال میں اسلحہ رکھنے کا صہیونی دعویٰ سراسر جھوٹ ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس ] نے کہا ہےکہ صیہونی غاصب فوج کا یہ دعویٰ کہ اسے الشفا میڈیکل کمپلیکس میں اسلحہ اور جنگی آلات ملے ہیں، جھوٹ اور سستے پروپیگنڈے کا تسلسل ہے،جس کے ذریعے وہ اپنے جرم کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا مقصد صحت کے شعبے کو تباہ کرنا ہے۔

اسرائیلی فوج غزہ کےالشفا ہسپتال میں داخل، مزید قتل عام، گرفتاریاں

بدھ کی صبح سویرے اسرائیلی قابض فوج نے غزہ شہر کے مغرب میں واقع الشفاء میڈیکل کمپلیکس کا محاصرہ کرنے اور گذشتہ چھ دنوں کے دوران بار بار بمباری کرنے کے بعد اس پر دھاوا بول دیا۔ قابض فوج کی بھاری نفری ہسپتال کے اندر داخل ہوگئی ہے جہاں مزید قتل عام کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

غزہ کے الشفا میڈیکل کمپلیکس میں 150 شہداء کی اجتماعی قبر

آج بہ روز منگل غزہ کی پٹی میں الشفا میڈیکل کمپلیکس میں طبی ٹیموں نے غزہ ہسپتال میں موجود تقریباً 150 شہداء کی لاشوں کو دفنانے کے لیے اجتماعی قبر کھودنا شروع کی، جو مسلسل چوتھے روز بھی سخت محاصرے اور بمباری کی زد میں ہے۔

غزہ ہولوکاسٹ کے 39 واں دن، نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری

صیہونی قابض فوج نے کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مسلسل 39ویں روز بھی خونی ہولوکاسٹ کا جاری رکھے ہوئے۔

غزہ میں قتل عام میں 6 ہزار 100 بچے شہید اور 18 ہزار یتیم ہوئے:رپورٹ

یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے کہا کہ اس کے اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ کی پٹی پر مسلسل 36ویں روز بھی اسرائیل کی جاری جنگ کا شکار ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد نصف ملین تک پہنچ گئی ہے، جن میں شہید اور زخمی ہونے والے بچے بھی شامل ہیں اور وہ بچے جن کے گھروں کو نقصان پہنچا یا وہ مکمل تباہ ہوگئے۔

غزہ میں قتل عام اور باہ کن ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کل جمعہ کو غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے غاصب قابض ریاست کی جانب سے غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی قابض فوج کے غزہ کی پٹی میں کئی ہسپتالوں پر تباہ کن حملے

غزہ کے حکام نے بتایا کہ اسرائیل نے جمعہ کے روز کم از کم تین ہسپتالوں پر یا اس کے قریب فضائی حملے کیے جس سے صحت کا نظام مزید خطرے سے دوچار ہو گیا جس کو ہزاروں ہلاکتوں اور فلسطینی علاقے میں حماس-اسرائیل جنگ سے بے گھر ہونے والے افراد کی بہت بڑی تعداد کا سامنا ہے۔