جمعه 15/نوامبر/2024

قتل عام

اسرائیل نےغزہ میں قیامت ڈھادی،ہر سو لاشوں کے ڈھیر، زخمیوں کی اہ وزاری

​غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت آج ​منگل کو مسلسل 60 ویں دن میں داخل ہو گئی۔ آج بھی صہیونی دشمن فوج کے چھاپوں اور بمباری کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔ خان یونس اور جبالیہ کے رہائشیوں کو ایک سخت رات کا سامنا کرنا پڑا، جس میں قابض افواج نے بمباری، فائر بیلٹ، اور گولہ باری کو مزید تیز کر دیا ہے۔​

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، شہداء کی تعداد 15523 ہوگئی:وزارت صحت

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیلی بمباری سے 152523 فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔ وزارت صحت کے اس اعلان کے مطابق غزہ کے ان شہداء میں 70 فیصد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

جنگ بندی کے بعد صہیونی فوج نے قیامت ڈھا دی، جمعہ 180 شہید،600 زخمی

غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی جارحیت اپنے مسلسل 57 ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔ کل جمعہ کے روز جنگ بندی ختم کرنےکے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ پر ایک بار پھر آگ اور بارود کی بارش برسا دی تھی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 178 فلسطینی شہید اور چھ سو کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ پر دوبارہ بربریت شروع کردی، مزید درجنوں شہید

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر آج جمعہ کے روز اپنی بربریت کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔ تازہ بمباری میں درجنوں نہتے فلسطینی جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں شہید ہوگئے ہیں۔

قابض فوج نے الناصر ہسپتال 5 شیر خوار بچوں کا قتل کیا تھا:یورو میڈ

انسانی حقوق کی تنظیم یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے غزہ کے الناصر چلڈرن ہسپتال سے اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے طبی ٹیموں کو زبردستی نکالے جانے کے بعد پانچ نوزائیدہ فلسطینی بچوں کو ان کےحال پر چھوڑ دیا گیا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔ انسانی حقوق گروپ نے الناصر چلڈرن ہسپتال میں پانچ نوزائدہ بچوں کو مرنے کے لیے چھوڑنے کو صہیونی فوج کی کھلی جارحیت اور بچوں کا قتل عام قرار دیا۔ انہوں نے اس واقعے کی عالمی سطح پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

غزہ میں ملبے تلے سے 160 فلسطینی شہدا کی لاشیں برآمد

غزہ کی پٹی میں ریسکیو اور ایمبولینس کے عملے اور رضاکاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملبے تلے اور سڑکوں اور گلیوں سے 160 شہداء کو نکالا، جس سے گذشتہ اکتوبر کی 7 تاریخ کو اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد15000 سے زائد ہوگئی ہے جن میں 6150 سے زائد بچے اور 4 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

غزہ پراسرائیلی جارحیت کا54واں روز، ملبے تلے لاپتہ افراد کی تلاش جاری

غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی جارحیت مسلسل54 ویں دن میں داخل ہو گئی ہے، عارضی انسانی جنگ بندی کے آج چھٹےدن ہوائی حملے بند ہونے، شمالی غزہ میں فائرنگ کے ذریعے قابض فوج کی خلاف ورزیوں کا تسلسل، جاسوس طیاروں کی پروازیں، جزوی تبادلے کے معاہدے کے فریم ورک کے اندر قیدیوں کی ایک نئی کھیپ کی رہائی کی توقع ہے۔

غزہ : پوتی کو کھودینے والے غزہ کے دادا کا دلخراش پیغام

چند روز قبل ایک دل گرفتہ کر دینے والے ویڈیو میں نظر آنے کے بعد فلسطینی دادا نئے ویڈیو کلپ کے ساتھ سوشل میڈیا پر آگئے۔ چند روز قبل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ فلسطینی بزرگ اپنی شہید ہونے والی پوتی ’’ ریم‘‘ کے گالوں بوسہ دے رہے اور ان کی آنکھیں بند کر رہے ہیں۔

غزہ کے 111 شہداء کی خان یونس میں اجتماعی قبر میں تدفین

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ 111 شہداء کے جسد خاکی جو غزہ اور شمال کے رہائشی ہیں کو خان یونس کے مغرب میں ایک اجتماعی قبر میں دفن کیا گیا ہے۔

اسرائیل کی جنگ: غزہ میں 8 لاکھ بچے بے گھر ہوچکے ہیں: یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے ’یونیسیف‘ کے ترجمان ٹوبی فلکر نے الجزیرہ کو بتایا کہ غزہ کی پٹی میں بچوں کی صورتحال افسوسناک اور تباہ کن ہے اور پیر کا دن بچوں کے عالمی دن کے موقع پر افسوسناک دن تھا۔