یکشنبه 17/نوامبر/2024

قبلہ اول

مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے 580 میٹر لمبی سرنگ کا انکشاف

اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی محکمہ آثار قدیمہ نے حال ہی میں مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے 580 میٹر لمبی سرنگ کی کھدائی مکمل کی ہے۔ یہ سرنگ مسجد اقصیٰ کی جنوب مغربی سمت سے جنوب کی سمت میں ہوتی ہوئی عین سلوان کے مقام تک پہنچتی ہے۔

’ریل کار‘ یہودیوں کی قبلہ اول تک رسائی کا نیا صہیونی منصوبہ

اسرائیلی وزارت داخلہ، سیاحت اور وزارت مذہبی امور نے مشترکہ طور پر بیت المقدس میں یہودیوں کی قبلہ اول تک براہ راست رسائی یقینی بنانے کے لیے’ریل کار‘ کے ایک نئے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ یہ منصوبہ بیت المقدس کو یہودیانے کے اس نوعیت کے جاری 19 صہیونی منصوبوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ تک پہنچنے کے لیے مختصر اور آسان راستہ مہیا کرنا ہے۔

قبلہ اول کی جگہ ہیکل سلیمانی کا مطالبہ، انتہاپسند، سیکولر یہودی سب ایک

اب تک اسرائیل کے انتہا پسند یہودی مسجد اقصیٰ کو شہید کر کے اس کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی تعمیر کرنے کا مطالبہ کرتے آ رہے تھے اور سیکولر یہودی اس میں پیش پیش نہیں تھے مگر انتہا پسندوں کو سیکولریہودی عناصر کی حمایت بھی مل گئی ہے اور وہ بھی مسلمانوں کے قبلہ اول کے سازشوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی اخبارات کے مطابق سیکولر یہودیوں نے بھی مسجد اقصیٰ کی جگہ پر یہودیوں کے مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

قبلہ اول کی بے حرمتی پر کشیدگی آتش فشاں بن کر پھٹ سکتی ہے: عرب لیگ

عرب لیگ نے مسجد اقصیٰ کی یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں حالیہ ایام میں ہونے والی بے حرمتی اور بیت المقدس میں فلسطینیوں پر مظالم پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات مذہبی جنگ چھیڑنے کی مجرمانہ سازش ہیں۔ اسرائیلی ریاست اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے قبلہ اول کے معاملے میں عالمی قانون کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں جن کی تمام تر ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید ہو گی۔

قبلہ اول کی بنیادوں سے محض 100 میٹر دور نئی صہیونی سرنگ کا انکشاف

فلسطین کے باوثوق ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں موجود مسلمانوں کے قبلہ اول [مسجد اقصیٰ] کی بنیادوں میں تازہ کھدائیاں کی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی جنوبی سمت میں محض 100 میٹر جب کہ القدس کی تاریخی دیوار سے 40 میٹر کے فاصلے پر زیرزمین نئی کھدائیاں کی گئی ہیں۔

قبلہ اول پر حملے، اسرائیل مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہا ہے:او آئی سی

اسلامی ممالک کی نمائندہ اسلامی تعاون تنظیم ’’او آئی سی‘‘ نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حکومت کی سرکاری سرپرستی میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یہودی گردی کو اسرائیل کی مذہبی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر وحشیانہ تشدد، 15 نمازی زخمی

اسرائیلی فوج نے گذشتہ شام مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دفاع میں نہتے فلسطینی نمازیوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کم سے کم 15 نمازی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کو براہ راست گولیاں لگی ہیں۔ جس کے نتیجے میں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

’یہودی شرپسندوں کے دھاوے قبلہ اول کو تقسیم کرنے کی مذموم سازش‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے رکن اور جماعت کے ترجمان عزت الرشق نے یہودی آباد کاروں کے روز مرہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ پر دھاووں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہودی اشرار کی طرف سے قبلہ اول پر یلغار مقدس مقام کو زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے کی ایک بھونڈی سازش ہے۔

عبادت کی آڑ میں 114یہودی شرپسندوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

اسرائیل کے یہودی شرپسندوں نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے تاریخی مذہبی مقام مسجد الاقصیٰ میں داخل ہو کر نہ صرف اس کی بے حرمتی کی بلکہ رقص اور موسیقی کی محفل کے اشتعال انگیز انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ کل بدھ کو کم سے کم 114 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی۔

بنیاد پرست یہودی مذہبی رہ نما کی قبلہ اول کے خلاف اشتعال انگیزی

فلسطینیوں کے خلاف نفرت اور مذہبی انتہا پسندی میں مشہور صہیونی مذہبی رہ نما اور اسرائیلی کنیسٹ کے رکن یہودا گلیک نے قبلہ اول کے خلاف ایک بار پھر اشتعال انگیز بیان دے کر فلسطینی عوام اور مسلمانوں کو مشتعل کر دیا ہے۔ یہودا گلیک نے انتہا پسند یہودیوں کو قبلہ اول پر حملوں پر اکساتے ہوئے مسجد کے حفاظتی عملے اور محکمہ اوقاف کے مندوبین کو بیت المقدس سے نکال باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔