یکشنبه 17/نوامبر/2024

قبلہ اول

قبلہ اول کے وجود کو صہیونیوں سے سنگین خطرات لاحق ہیں:الشیخ راید صلاح

مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے علاقوں میں فلسطینیوں کی نمائندہ تنظیم ’اسلامی تحریک‘ کے سربراہ اور بزرگ فلسطینی لیڈر الشیخ راید صلاح اسرائیلی جیل سے اپنے ایک پیغام میں خبردار کیا ہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قبلہ اول کے وجود کو صہیونیوں سے لاحق خطرات کے تدارک کے لیے پوری مسلم امہ کو آپس میں متحد ہونا ہوگا۔

’او آئی سی‘ قبلہ اول آزاد کرانے کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے: الصبری

فلسطین کے ممتاز عالم دین، سپریم علماء کونسل کے چیئرمین اور مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے اسلامی تعاون تنظیم [او آئی سی] پر زور دیا ہے کہ وہ بیت المقدس کو پنجہ یہود سے آزاد کرانے کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے۔

اسرائیلی ارکان پارلیمنٹ کو قبلہ اول کی بے حرمتی کی اجازت دے دی گئی

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے کنیسٹ [پارلیمنٹ] کے تمام ارکان کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے اور وہاں پر مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی ایک بار پھر اجازت دے دی ہے جس پر فلسطینی عوام میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

چالیس فوجیوں سمیت 100 یہودیوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

یہودی اشرار کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل منگل کو چالیس اسرائیلی فوجیوں سمیت ایک سو یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ اس موقع پر فلسطینی نمازیوں اور یہودی آباد کاروں اور صہیونی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

’’3D‘‘ ٹیکنالوجی کے ذریعے قبلہ اول کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی نمائش

یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے قبلہ اول کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کے حوالے سے سازشیں نت نئے انداز اختیار کرتی جا رہی ہیں۔ حال ہی میں صہیونی انتہا پسندوں نے ’تھری ڈی‘ ٹیکنالوجی کی مدد سے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کہ جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی ایک نمائش کا اہتمام کیا۔

قبلہ اول کے لیے سنگین خطرے کا موجب ’جوہرہ اسرائیل‘ یہودی معبد

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ریاست نہ صرف یہودی آباد کاروں کے لیے مکانات کی جنگ بنیادوں پر تعمیرات جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ قبلہ اول کے عین قریب اور مسجد ہی کی اراضی پر ایک بڑ یہودی مذہبی مرکز قائم کرنے سازش اپنے بام عروج پرہے۔

ڈیڑھ سو یہودی بلوائیوں کے قبلہ اول پر دھاوے اور بے حرمتی

عبرانی سال نو کی تقریبات کی آڑ میں یہودی شرپسندوں کے فلسطین میں مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاوؤں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 156یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مسلمانوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

عالم اسلام بے خبر: یہودی بلوائیوں کے قبلہ اول پر دھاوے اور بے حرمتی

عبرانی سال نو کی تقریبات کی آڑ میں یہودی شرپسندوں کے فلسطین میں مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاوؤں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے مگر عالم اسلام غفلت کی چادر اوڑھے یہودی اشرار کی ریشہ دوانیوں اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے یکسر بے پرواہ ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، 18 فلسطینی گرفتار،12 قبلہ اول سے بے دخل

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اتوار کے روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے ساتھ بارہ فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول سے بے دخل کر دیا گیا۔

یہودی شرپسندوں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری

یہودی آبادکاروں کی طرف سے مسلمانوں کے مقدس مذہبی مقام قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کل جمعرات کو دن بھر یہودیوں کا مسجد اقصیٰ میں مذہبی رسومات کی ادائی کے لیے آنا جانا لگا رہا۔ یہودی شرپسندوں کو اسرائیلی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔