یکشنبه 17/نوامبر/2024

قبلہ اول

’دیوار براق‘بارے یہودیوں کا دعویٰ سراسر باطل ہے :صبری

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور فلسطینی علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے ’دیوار براق’ کے بارے میں صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دیوار براق قبلہ اول کا اٹوٹ انگ اور جزو لازم ہے۔ مسلمان اس مقدس مقام سے کسی صورت میں دست بردار نہیں ہوسکتے۔

صہیونی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں126 یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے

یہودی شرپسندوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل سوموار کو بیسیوں یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز صبح کے وقت 126 یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

صہیونی پولیس کے حصار میں171 یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے

یہودی شرپسندوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل بدھ کو بیسیوں یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز صبح کے وقت 171 یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

صہیونی ریاست نے ناپاک یہودیوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی کی مدت بڑھا دی

اسرائیلی پولیس نے یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاووں اور مقدس مقام کی کھلے عام بے حرمتی کے دورانیے میں پونے گھنٹے کا اضافہ کر دیا ہے۔

مسلم امہ دفاع قبلہ اول کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے:فلسطینی پارلیمان

فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر اور کئی سرکردہ ارکان نے مسجد اقصیٰ کی یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں روز مرہ کی بنیاد پر جاری بے حرمتی اور بیت المقدس میں یہودی توسیع پسندی کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ دفاع قبلہ اول کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

صہیونی پولیس کی سیکیورٹی میں 36 یہودی قبلہ اول میں داخل

یہودی اشرار کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل بدھ کو دسیوں یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

’قبلہ اول کی تقسیم کی سازش عالم اسلام کے خلاف اعلان جنگ تصور ہوگی‘

فلسطینی محکمہ اوقاف اور القدس امور نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی اسلامی حیثیت ’اسٹیٹس کو‘ کو چھیڑنا ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔

قبلہ اول کی زمانی اور مکانی تقسیم کے لیے صہیونی ‘ لابی‘ کی تشکیل

اسرائیل کے انتہا پسند مذہبی سیاسی گروپوں نے قبلہ اول پر اردن کی مذہبی بالادستی اور سرپرستی ختم کرنے کے لیے ایک نئی اور خطرناک مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کو آگے بڑھانے کے لیے حال ہی میں صہیونی ریاست کے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل ایک کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں قبلہ اول کو یہودیوں اور مسلمانوں میں زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے کے لیے ’صہیونی لابی‘ کی تشکیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

قبلہ اول کی اردنی سرپرستی چھیننے کے لیے صہیونی ریاست کی نئی سازش تیار

صہیونی ریاست نے قبلہ اول اور بیت المقدس کے حوالے سے اردن کی سرپرستی سلب کرنے کے لیے ایک بار پھرسازشیں تیز کر دی ہیں۔

یہودیوں کی قبلہ اول تک رسائی میں سہولت کے لیے نئی صہیونی سازش بے نقاب

صہیونی ریاست نے یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول تک رسائی آسان بنانے کے لیے ایک نئی سازش تیار کرنا شروع کی ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت مسجد اقصیٰ کے قریب ایک نئی عمارت کی تعمیر کرنا چاہتی ہے جس کی تکمیل کے بعد یہودیوں کو مسجد اقصیٰ کے اندر تک پہنچنے میں ایک نیا راستہ مل جائے گا۔