یکشنبه 17/نوامبر/2024

قبلہ اول

اسرائیلی وزراءاور ارکان پارلیمان کو قبلہ اول پر دھاووں کی اجازت

اسرائیلی حکومت نے وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر سینیر سرکاری افسران کے قبلہ اول میں داخلے پر عاید کردہ پابندی ختم کرتے ہوئے انہیں حرم قدسی کی بے حرمتی کی اجازت دے دی ہے۔

یہودی آباد کاروں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی جاری

یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاووں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج اتوار کو 73 انتہا پسند یہودیوں پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کے بے حرمتی کی۔

اسرائیلی وزیر کی مذہبی اشتعال انگیزی، قبلہ اول پر دھاوں کی ترغیب

اسرائیل میں سرگرم انتہا پسند یہودی گروپوں کے ساتھ ساتھ اب صہیونی ریاست کے وزیر بھی مذہبی اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبلہ اول کی بے حرمتی کے لیے یہودیوں کو مقدس مقام پر دھاووں کی ترغیب دینے لگے ہیں۔

ایک لاکھ فلسطینیوں کی قبلہ اول میں نماز عید کی ادائیگی

فلسطینی محکمہ اوقاف کے مطابق آج اتوار کو ایک لاکھ کے قریب فلسطینی شہریوں نے مسجد اقصیٰ میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔

لاکھوں فلسطینی پابندیاں توڑ کر قبلہ اول پہنچنے میں کامیاب

آج ماہ صیام کے جمعۃ الوداع کے موقع پرلاکھوں فلسطینی روزہ داروں نے قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی۔ جمعہ کو علی الصباح ہی سے بیت المقدس کو اسرائیلی فوج چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا تھا

لیلۃ القدر کے موقع پر پونے تین لاکھ فلسطینیوں کی قبلہ اول میں عبادت

فلسطینی قوم نے لیلۃ القدر کی بابرکت ساعات میں پورےمذہبی جوش وخروش کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں عبادت اور ریاضت کا اہتمام کیا۔ ایک اندازے کے مطابق دو لاکھ 70 ہزار فلسطینی شہری اسرائیلی پابندیاں توڑ کر مسجد اقصیٰ میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

پابندیوں کے باوجود لاکھوں فلسطینیوں کی قبلہ اول میں نمازجمعہ

قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطین کے مختلف شہروں مقامی شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی سے روکنے کے لیے طرح طرح کےحربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب لاکھوں فلسطینی نماز جمعہ کے لیے اسرائیلی رکاوٹیں توڑ کر مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب رہے۔

صہیونی انتظامیہ نے 12 فلسطینی قبلہ اول سے بے دخل کر دیے

قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے مزید 12 فلسطینی شہریوں پر مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی پر پابندی عاید کرنے کے ساتھ ساتھ 80 دن تک پرانے بیت المقدس میں جانے پر بھی پابندی عاید کردی ہے۔

فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اول پر یہودیوں کےاجتماعی دھاوے

یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر اجتماعی دھاووں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ آج بدھ کو علی الصباح اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی اور یہودی ربیوں کی قیادت میں 224 یہودی قبلہ اول میں داخل ہوئے۔ انہوں نے مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

مزید 15 فلسطینیوں کے قبلہ اول میں داخلے پر اسرائیلی پابندی

قابض صہیونی فوج کی طرف سے بیت المقدس کے شہریوں کی مسجد اقصیٰ میں عبادت کی ادائی پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز صہیونی حکام نے مزید 15 فلسطینی شہریوں کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندی عاید کر دی ہے۔