یکشنبه 17/نوامبر/2024

قبلہ اول

ارکان کنیسٹ کی قبلہ اول پر یلغار کے خلاف اسرائیلی تنظیم کا احتجاج

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے ارکان کنیسٹ [پارلیمنٹ] اور وزراء کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دیے جانے پرنہ صرف فلسطینی قوم سراپا احتجاج ہے بلکہ اسرائیل میں بھی انسانی حقوق کے حلقوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

دفاع اقصیٰ کی جنگ جاری رکھی جائے گی:عکرمہ صبری

فلسطین کی سپریم علماء کونسل کے چیئرمین اور قبلہ اول کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی قوم پر زور دیاہے کہ وہ دفاع الاقصیٰ معرکے کو پوری قوت سے جاری رکھیں اور فلسطین کا بچہ بچہ اس دفاع اقصیٰ کا سپاہی بن جائے۔

دو روز میں533 یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ گذشتہ دو روز میں 533 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

غاصب صہیونی پابندیاں ہٹانے پر مجبور، قبلہ اول کو کھول دیا گیا

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطین کی مذہبی شخصیات نے قبلہ اول پر چودہ روز تک جاری رہنے والی پابندیوں کے بعد آج جمعرات سے قبلہ اول میں نمازیں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیل نے قبلہ اول میں نصب آہنی دروازے ہٹانے شروع کردیے

اسرائیلی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ کے باہر نصب کردہ آہنی گیٹ اور دیگر رکاوٹیں ہٹانا شروع کر دی ہیں۔

قبلہ اول کے باہر خفیہ کیمروں کی تنصیب کا ڈھونگ مسترد!

فلسطینی عوام کے مسلسل احتجاج کے بعد اسرائیل نے مسجد اقصیٰٗ کےباہر نصب کردہ اسکینر اور ڈیٹکٹر تو ہٹا دیے مگران کی جگہ اسمارٹ کیمروں کی تنصیب کا ایک نیا ڈھونگ رچایا گیا ہے مگر فلسطینی عوام نے اسکینرز کے متبادل اس نئے اور انتہائی خطرناک ڈھونگ کو بھی یکسر مسترد کر دیا ہے۔

قبلہ اول: اسکینر اسمارٹ کیمروں میں تبدیل کرنے کا ڈھونگ مسترد

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے مسلسل احتجاج کے بعد قبلہ اول کے باہر نصب کردہ اسکینر ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے بدلے میں مسجد اقصیٰ میں اسمارٹ کیمرے نصب کرنے کا نیا ڈھونگ اختیار کیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی شہریوں نے صہیونی ریاست کا اسمارٹ کیمروں کا ڈھونگ مسترد کر دیا ہے۔

اسرائیلی دہشت گردی، 10 روز میں 5 فلسطینی شہید، 1100 زخمی

فلسطین کے طبی امدادی ادارے’ہلال احمر‘ فلسطین کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14 جوالائی سے 24 جولائی تک دس روز میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کم سے کم 5 فلسطینی شہید اور 1100 کے قریب زخمی ہوئے ہیں جب کہ اڑھائی سو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔

’قبلہ اول پونے دو ارب مسلمانوں کی عزت و ناموس کا مسئلہ ہے‘

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ قبلہ اول تنہا نہیں۔ الاقصیٰ ایک ارب 70 کروڑ مسلمانوں کی عزت و ناموس کا مسئلہ ہے۔ اس کا دفاع صرف فلسطینیوں پرنہیں چھوڑا جاسکتا۔ عالم اسلام کی طرف سے قبلہ اول پر اسرائیلی پابندیوں کے بعد اب مزید انتظار کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی ہے۔

اسرائیل ہٹ دھرمی پر قائم، قبلہ اول کے گرد مزید کیمرے نصب

قابض صہیونی حکومت قبلہ اول میں فلسطینیوں کے داخلے پر عاید کردہ پابندیوں میں اضافے کی اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے جس کا اظہار مسجد اقصیٰ کے اطراف میں مزید خفیہ کیمروں کی تنصیب سے کیا جا سکتا ہے۔