یکشنبه 17/نوامبر/2024

قبلہ اول

انتہا پسند صہیونی لیڈروں کی قیادت میں سیکڑوں شرپسند قبلہ اول میں داخل

اسرائیل میں سرگرم انتہا پسند یہودی گروپوں کی اپیل پرآج اتوار کے روز سیکڑوں یہودی اشرار نے مسجد اقصیٰ میں گھس کرمقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودیوں کا قبلہ اول پر دھاوا

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز50 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں 172 یہودیوں کا قبلہ اول پردھاوا

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 172 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اول پر یہودی آبا دکاروں کے دھاوے

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز درجنوں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

جولائی میں 3330 یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

القدس اسٹڈی سینٹرکی طرف سےجاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2019ء کے دوران 3330 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

صہیونی لیڈر یہودا گلیک کی قیادت میں دسیوں یہودیوں کا قبلہ اول پردھاوا

کل سوموار کو درجنوں یہودی آباد کار تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔اطلاعات کے مطابق سوموارکوعلی الصباح مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوجی افسروں سمیت درجنوں یہودی داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

قبلہ اول کے خلاف صہیونی یلغار بند کی جائے: عرب لیگ

عرب لیگ نے مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے ریاستی سرپرستی میں جاری دھاووں اور مقدس مقام کی مسلسل بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حرم قدسی پر قابض صہیونیوں کی یلغار فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

"عرب ممالک قبلہ اول کے خلاف صہیونی سازشوں کے ذمہ دار ہیں”

مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے ڈپٹی ڈائریکٹر الشیخ ناجح بکیرات نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی ریاست کی طرف سے مختلف شکلوں میں جارحیت جاری ہے۔ قبلہ اول میں آتش زدگی کی نئی شکلیں جاری ہیں۔ 50 سال پیشتر صہیونیوں کی لگائی گئی آگ آج بھی بدستور جاری ہے اور عرب ممالک اس کے ذمہ دار ہیں۔

قبلہ اول میں صہیونیوں کی لگائی آگ آج بھی بھڑک رہی ہے!

اکیس اگست 1969ء کو گذرے آج 48 برست بیت گئے ہیں۔ آج سے اڑتالیس سال قبل انسان اور مذہب واخلاق کے دشمن صہیونیوں نے قبلہ اول کو نذرآتش کرنے کی جو مذموم اور مجرمانہ سازش کی تھی وہ اپنی شکل بدل بدل کر آج بھی مسلمانوں کے اس تیسرے مقدس مقام کو ضرر پہنچا رہی ہے۔

حماس کا آئندہ جمعہ کو دفاع قبلہ اول کے لیے نفیرعام کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے آئندہ جمعہ کو دفاع قبلہ اول اور دفاع القدس کے لیے 'لبیک یا اقصیٰ' کے عنوان سے نفیر عام کا اعلان کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز پورے فلسطین میں دفاع قبلہ اول ریلیاں نکالی جائیں گی اور ملک بھرمیں القدس اور الاقصیٰ کو لاحق خطرات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پربیت المقدس کے فلسطینیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جمعہ کی نماز مسجد اقصیٰ میں ادا کرنے کی کوشش کریں تاکہ مقام مقدس کے دفاع کے لیے صہیونیوں کویہ پیغام دیا جائے کہ مسجد اقصیٰ تنہا نہیں ہے۔ نیز فلسطینی قوم قبلہ اول اور القدس کے خلاف امریکی۔ صہیونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے نفیرعام کے اعلان کا مقصد مسجد اقصیٰ کو لاحق خطرات، مقدس مقام کے تاریخی اسٹیٹس کو نقصان پہنچانے کی صہیونی سازشوں کو ناکام بنانا اور مسجد کی روزانہ کی بنیاد پر جاری بے حرمتی کی روک تھام کے لیے فلسطینی قوم کو منظم کرنا ہے۔