جمعه 15/نوامبر/2024

قبضے کی گرفتاریاں

دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی کریک ڈاؤن میں 400 فلسطینی گرفتار

فلسطین میں گذشتہ 14 جولائی کو مسجد اقصیٰ میں دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں اب تک کم سے کم چار سو فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن ، ایک ہفتے میں 200 فلسطینی پابند سلاسل

فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران قابج اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور بیت المقدس میں کم سے کم 200 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔

حماس قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن کے مذموم مقاصد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا ایک نیا اور ظالمانہ سلسلہ شروع کیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ حماس کی قیادت کے خلاف قابض کا کریک ڈاؤن مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے جاری فلسطینی تحریک کو کچلنے کی کوشش ہے۔ اسرائیل جانتا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے دفاع کی جتنی مضبوط اور موثر تحریک حماس اور اس کے جانثار کارکن چلاسکتے ہیں دوسرا اور کوئی گروپ اس کی جرات نہیں رکھتا۔ چنانچہ اس تحریک کو دبانے اور قبلہ اول کے دفاع کی کوششوں کو غیر موثر بنانے کے لیے حماس کی قیادت اور کارکنوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔

غرب اردن:اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، دانشورسمیت متعدد گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ محروسین میں ایک فلسطینی دانشور بھی شامل ہیں۔

سال2017ء،اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ کے62 شہرگرفتار

فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی ایک تنظیم نے بتایا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے 62 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی، غرب اردن سے17 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ڈیڑھ درجن فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مئی میں صہیونی فوج کے ہاتھوں 55 بچوں سمیت 370 فلسطینی گرفتار

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارےکی رپورٹ کے مطابق مئی 2017ء کےدوران قابض صہیونی فوج اور پولیس کی تلاشی کی کارروائیوں میں 55 بچوں اور 18 خواتین سمیت کم سے کم 370 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

غرب اردن سے مشتبہ مزاحمت کارخاتون گرفتارکرنے کا اسرائیلی دعویٰ

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک مشتبہ فلسطینی مزاحمت کار خاتون کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔