یہودی آباد کاروںکا قبۃ الصخرہ کو دھماکے سے اڑانے کا خطرناک مطالبہ
اتوار-17-جنوری-2021
مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے کہا ہے کہ یہودی آباد کاروںکی طرف سے قبۃ الصخرہ کو دھماکےسے اڑانے اور مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تنصیب کا مطالبہ خطرناک پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے امور میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔