جمعه 15/نوامبر/2024

قاسم سلیمانی

شہید جنرل قاسم سلیمانی کا مشن جاری رکھیں گے:اسلامی جہاد

اسلامی جہاد نے ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی امریکا کے حملے میں مارے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ امریکی بربریت کے میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت معاصر تاریخ کا بدترین اور بزدلانہ حملہ ہے جس کی ہرسطح پرنہ صرف مذمت بلکہ امریکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جانا چاہیے۔

شہید قاسم سلیمانی کی مزاحمت کے لیے خدمات فراموش نہیں کریں گے :القسام

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے عسکری ونگ نے ایرانی پاسداران انقلاب کی تنظیم 'فیلق القدس' کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر کمانڈروں کی عراق میں امریکا کے بزدلانہ حملے میں شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔

قاسم سلیمانی کے قاتل اپنے درد ناک انجام کے لیے تیار رہیں: سپریم لیڈر

اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی موت پر 3 روز کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو دردناک انجام سے دوچار کیا جائے گا۔

قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

آج جمعہ کے روز امریکا کی عراق میں ایک وحشیانہ فوجی کارروائی میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سینیر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے کئی ساتھیوں کی شہادت کے بعد اسرائیل میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

قاسم سلیمانی کا قتل امریکا کی منظم دہشت گردی اور ننگی جارحیت ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت' حماس نے عراق میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی بمباری میں مارے جانے کو امریکا کی ننگی جارحیت اور کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

حماس کی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی سازش کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم مزاحمتی تنظیم القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی سازش کی شدید مذمت کی ہے۔