جمعه 15/نوامبر/2024

قاسم سلیمانی

‘سلیمانی پر قاتلانہ حملہ، اسرائیلی خفیہ ادارے ‘موساد’ کی معاونت شامل’

امریکا کے 'این بی سی' نیوز نیٹ ورک رات گئے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی پرقاتلانہ حملے میں اسرائیلی خفیہ ادارے موساد نے امریکا کی مدد کی تھی۔

‘قاسم سلیمانی کی شہادت’ کیا یہ آگ فلسطین پہنچے گی؟

ایرانی پاسداران انقلاب کی سمندر پار آپریشن کارروائیوں کی ذمہ دار تنظیم 'فیلق القدس' کےکمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی تین جنوری 2020ء کو عراق میں امریکی فوج کے فضائی حملے میں شہادت پرپورا خطہ س وقت کشیدگی کی لپیٹ میں ہے اور وقت گذرنے کے ساتھ اس کارروائی کے منفی اثرات کا دائرہ مزید پھیل رہا ہے۔ کیا قاسم سلیمانی کی شہادت سے خطے میں بھڑک اٹھنے والی یہ آگ فلسطین پہنچ سکتی ہے؟ اس تجزیاتی رپورٹ میں اسی سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

شہید قاسم سلیمانی سے وفائے عہد کے لیے ایران آئے ہیں: اسماعیل ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کہا ہے کہ ایران آمد کا مقصد شہید جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ وفائے عہد اور ان کی فلسطین کےلیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

‘شہید قاسم سلیمانی کی مزاحمت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی’

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبےکے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ارض فلسطین میں مزاحمت کا پروگرام کم زورنہیں ہوگا۔

شہید قاسم سلیمانی کے جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت

امریکی حملے میں شہید ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کو ان کے آبائی علاقے کرمان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ ان کے جنازے میں لاکھوں افراد نے شرکت کے امریکیوں اور صہیونیوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ شہید سلیمانی کا مشن جاری رہے گا۔ دوسری جانب ان کے جانشین کمانڈر اسماعیل قآنی نے دھمکی دی ہے کہ سلیمانی کے قتل کے بعد اب امریکا کے لیے خطے میں کوئی جائے امان نہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا کی خطے میں اجارہ داری کے خاتمے کے لیے حتمی جنگ لڑی جائے۔

اسماعیل ھنیہ کا ایرانی وزیر خارجہ کو ٹیلیفون

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کو ٹیلیفون کرکے پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی امریکا کے قاتلانہ حملے میں شہادت پر تعزیت کی ہے۔

غزہ میں شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں تعزیتی کیمپ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی فلسطینی تنظیموں کے زیراہتمام ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں ایک تعزیتی کیمپ لگایا گیا جس میں اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' ، اسلامی جہاد اور دیگر فلسطینی رہ نمائوں اور تنظیموں کےارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایران:بریگیڈیئر اسماعیل قاآنی جنرل سلیمانی کا جانشین مقرر

اسلامی جمہوریہ ایران کے مرشد اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی عراق میں امریکی حملے میں شہادت کے بعد بریگیڈیئر اسماعیل قاآنی کو ان کا جانشین اور القدس فورس کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔

قاسم سلیمانی کا قصاص مزاحمتی قوتوں پر فرض ہے: حسن نصراللہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کےسیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو دردناک انجام سے دوچار کرنا پورے عالم اسلام میں پھیلے مجاھدین اور مزاحمتی قوتوں کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی کے قاتل دنیا کے بدترین اشرار ہیں۔ ان کے خلاف جہاد فرض ہے۔

‘قاسم سلیمانی نے دو عشروں تک فلسطینی مزاحمت کی سرپرستی کی’

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور ان کی ساتھیوں کی بغداد میں شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔