جمعه 15/نوامبر/2024

فوجی مشقیں

فوجی مشقوں کی آڑ میں وادی اردن کے 16 فلسطینی خاندان گھروں سے بے دخل

فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن میں اسرائیلی فوج نے نام نہاد فوجی مشقوں کی آڑ میں مقامی فلسطینی آبادی کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وادی اردن میں صہیونی فوج نے فوجی مشقوں کی آڑ میں وہاں پر رہنے والے سولہ فلسطینی خاندانوں کو گھروں سے بے دخل کر دیا ہے۔

فلسطینی مجاھدین کی سرنگوں سے نمٹنے کے لیے اسرائیلی فوج کی مشقیں جاری

اسرائیلی فوج نے وسیع پیمانے پر فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔ یہ مشقیں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے دفاعی تیاریوں کے لیے کھودی گئی سرنگوں کے تناظر میں ہو رہی ہیں۔ ان مشقوں میں قابض فوجیوں کو فلسطینی مجاھدین کی سرنگوں سےنمٹنے کے طریقے اور حربے سکھائے جا رہے ہیں۔

فلسطینی مزاحمت کاروں کی سرنگیں اسرائیلی فوجی کی مشقوں کا ہدف

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کھودی گئی سرنگیں اسرائیلی فوج کے لیے مسلسل درد سر بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں اسرائیلی خبارات نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی سرنگیں اسرائیلی فوج کی جنگی مشقوں کا اہم ترین ہدف ہیں۔ سرنگوں کو ناکارہ بنانے اور ان سے نمٹنے کے لیے فوجی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے۔