جمعه 15/نوامبر/2024

فلیگ مارچ

فلسطینیوں سے یہودیوں کا فلیگ مارچ روکنے کی اپیل

مقبوضہ بیت المقدس کی سرکردہ شخصیات نے مسجد اقصیٰ میں موجودگی اور بندھن کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ "فلیگ مارچ" کو ناکام بنایا جا سکے۔ یہ متنازع فلیگ مارچ کل جمعرات کو منعقد ہونے والا ہے۔

مقدسات اسلامیہ کی مزید بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ یروشلیم میں اسلامی اور عیسائی مقدسات کی مسلسل خلاف ورزیوں کے تناظر میں ’’مصالحت کاروں‘‘ کی جانب سے صبر وتحمل سے کام لینے کی اپیلوں پر عمل درآمد ممکن نہیں ہے۔

یہودیوں اور کنیسٹ ممبر کے اقصیٰ حملے پر عرب پارلیمنٹ کا احتجاج

عرب پارلیمنٹ نے قابض اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے دہشت گردوں اور اسرائیلی پارلیمان 'کنیسٹ' کے ممبران کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کے اجازت دینے کی شدید مذمت کی۔

عیسائی برادری یہودیوں کے اشتعال انگیز مارچ کو مسترد کرتی ہے: عطا اللہ

فلسطین میں عیسائی برادری کے سرکردہ مذہبی رہ نما عطا اللہ حنا نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیز فلیگ مارچ کے انعقاد کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین کی عیسائی برادری صہیونیوں کے اس اشتعال انگیز مارچ کو مسترد کرتی ہے۔

صہیونی فوج کے حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 40 ہو گئی

اسرائیلیوں کا فلیگ مارچ

قابض فوج اور آباد کاروں کے حملوں میں 24 فلسطینی زخمی

فلسطینی ہلال احمر نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج اور انتہا پسند یہودی بلوائیوں نے بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم چوبیس فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج، آبادکاروں کا قبلہ اول پر دھاوا

اتوار کی صبح قابض صہیونی فوج نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا اور القبلی کے جائے نماز کو گھیرے میں لے کر اس کے ایک دروازے کو زنجیروں سے بند کر دیا۔ بعد ازاں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔

ہمارے تینوں بازو صہیونی فلیگ مارچ کا مقابلہ کریں گے: اسماعیل ہنیہ

حماس کےسربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ’’کل کی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے امت، عوام اور مزاحمت کی صورت میں ہمارے تینوں بازو تیار ہیں۔‘‘

قابض اسرائیلی حکومت کا ’فلیگ مارچ‘ کے انعقاد پر اصرار

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کل اتوار (29 مئی) کو اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق "فلیگ مارچ" کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہودیوں کو "فلیگ مارچ” کی اجازت دینا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: حماس

اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس" نے کہا ہے کہ قابض قیادت کی جانب سے انتہا پسندوں کو مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کی اجازت دینا اور انتیس مئی کو نام نہاد فلیگ ریلیوں کا اعلان کرنا سرخ لکیرعبور کرنے اور آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ اسرائیل کو اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔