جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی مصالحت

مصر کا فلسطینی مصالحت میں معاونت جاری رکھنے کا عزم، حماس کا خیر مقدم

مصری حکومت نے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کے عمل میں معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے مصری کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

اسماعیل ھنیہ کی قومی مصالحت پر فلسطینی رہ نمائوں سے بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز فلسطینی سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی قیادت کو قومی مصالحت کے حوالے سے ہونے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اختلافات کے باوجود فتح کے ساتھ مصالحتی بات چیت جاری رکھیں گے: العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے نائب صدر الشیخ صالح العاروری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اختلافات کے باوجود تحریک فتح کے ساتھ مصالحتی بات چیت جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس نہیں چاہتی کہ معاملات ایک بار پھر صفر پر چلے جائیں۔

خالد مشعل نے قومی مفاہمت کے لیے تین نکاتی فارمولہ پیش کر دیا

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے پولیٹیکل بیورو کے سابق سربراہ خالد مشعل نے فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت کے حصول کے لیے تین اقدامات کا خاکہ پیش کیا ہے۔ انہوں‌نے فلسطینی اتھارٹی کی نئی تعریف اور اس کی ذمہ داریوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا۔

فلسطینی قوتیں مصالحت کا عمل مکمل کرکے انتخابات کرائیں: امام مسجد اقصیٰ

مسجد اقصیٰ ‌کے خطیب الشیخ محمد حسین نے فلسطینی قوتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کر کے قومی مصالحت کا عمل مکمل کریں اور اس کے بعد ملک میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کی راہ ہموار کی جائے۔

فلسطینی مصالحتی عمل میں‌کوئی رکاوٹ نہیں:تحریک فتح

تحریک فتح نے باورکرایا ہے کہ فلسطینی دھڑوں کےدرمیان مصالحت کے لیے جاری مذاکرات میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

حماس اور اسلامی جہاد کے درمیان فلسطین کی تازہ صورت حال پر بات چیت

گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کے درمیان فلسطین کی تازہ صورت حال کے بارے میں بات چیت ہوئی۔

صالح العاروری کو قومی مفاہمتی عمل کو مکمل کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کو تحریک فتح اور دوسری جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

الشیخ یوسف کی گرفتاری فلسطینی مصالحت کے خلاف سازش ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے اپنے سینیر رہ نما اور رکن پارلیمنٹ الشیخ حسن یوسف کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا ہے کہ الشیخ یوسف کی گرفتاری فلسطینیوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔

حماس اور فتح کے ٹی وی چینلوں نے مشترکہ نشریات شروع کردیں

ترکی کی میزبانی میں فلسطینی تنظیموں کے درمیان ہونے والے مصالحتی معاہدے کے اثرات فلسطین کے دوسرے اداروں میں بھی دکھائی دینے لگے ہیں۔ فلسطین کی دو بڑی جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' اور تحریک فتح کے زیر انتظام چلنے والے ٹی وی چینلوں ‌نے بھی مشترکہ نشریات شروع کی ہیں۔