جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی مساجد

فلسطینی مساجد میں شہدائے جنین کو خراج عقیدت پیش

مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی میں کل جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں شہید ہونے والے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

غرب اردن اور القدس میں رواں سال کے دوران 15 مساجد پرحملے

فلسطینی وزیر اوقاف اور مذہبی امور حاتم البکری نے کہا ہے کہ اس سال کے آغاز سے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی قابض فوج اور آباد کاروں کی جانب سے 15 مساجد پر حملے کیے جا چکے ہیں۔

عرب ارکان نے اذان پرپابندی کا نام نہاد صہیونی قانون ناکام کرادیا

اسرائیلی کنیسٹ میں عرب رکن کنیسٹ ڈاکٹر احمد الطیبی نے کہا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے فلسطینی مساجد میں اذان پرپابندی سے متعلق ایک نسل پرستانہ آئینی بل کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی تھی مگر عرب ارکان نے کوشش کرکے اذان پاپندی کے قانون کو زمین برد کردیا۔

فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی قبول نہیں کریں گے: اردن

اردن کی حکومت نے اسرائیلی کنیسٹ سے فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کے متنازع قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کی مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کا اسرائیلی قانون کابینہ سے منظور

اسرائیلی کابینہ نے بیت المقدس اور سنہ1948ء کے مقبوضہ شہروں میں قائم مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور اذان پر پابندی کا متنازع قانون منظور کرلیا ہے۔

فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کا قانون دوبارہ زیربحث لانے کا فیصلہ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ حکومت نے پرسوں اتوار کے روز کابینہ کے اجلاس میں فلسطین میں مساجد میں اذان پر پابندی کے قانون پر دوبارہ بحث کا فیصلہ کیا ہے۔

’فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی، آگ سے کھیلنے کی اسرائیلی سازش‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے صہیونی ریاست کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور شمالی فلسطین کی مساجد میں اذان پر پابندی کی سازش کی شدید مذمت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کی مساجد میں اذان پر پابندی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی،اسرائیلی سازش قابل مذمت ہے:ترکی، اردن

فلسطینی شہروں کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر اسرائیلی حکومت کی طرف سے پابندیوں کی کوششوں کی عالمی سطح پرمذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ ترکی اور اردن نے بھی مساجد میں اذان دینے پر پابندی کی اسرائیلی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔