جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی طلباء

فلسطینی طلبا سے امتیازی سلوک پر امریکی یونیورسٹی کے خلاف مقدمہ

امریکا میں فلسطینیوں کے حقوق کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سرگرم کارکنوں نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی انتظامیہ پر فلسطینی نژاد طلباء کے خلاف شہری حقوق میں امتیازی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک قانونی مقدمہ دائر کیا ہے۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کا فلسطینی اسکول کے بچوں پر تشدد

کل بدھ کے روز قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں متعدد مقامات پر فلسطینی اسکولوں کے بچوں پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی بچے زخمی ہوگئے۔

فلسطینی طلباء کا مستتقبل تاریک کرنے کا مکروہ حربہ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رہنے والے فلسطینی طلباء کو دہری مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک طرف قابض صہیونی فوج نے ان کا جینا حرام کررکھا ہے اور دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں نے ان پرعرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے۔ کھبی فلسطینی اتھارٹی اور کھبی اسرائیلی فوج انہیں حراست میں لے لیتی۔ اس طرح ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل دونوں فلسطینی بچوں اور طلباء کا مستقبل تباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں۔

فلسطینی نوجوان سائنسدان کو ایجادات پر عالم فورم سے چاندی کا تمغہ

فلسطین کی جامعہ النجاح‌ کے انجینیرنگ کالج کے تدریسی عملے کے ایک رکن نے اپنی سائنسی تحقیقات کی بہ دولت سائنسی ایجادات کے بین الاقوامی فورم 'GIF 2019' کے مقابلے میں چاندی کا تغمہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

لبنان: تین فلسطینی طلباء کو ترکی میں عالمی مقابلے میں شرکت سے روک دیا

لبنانی حکومت نے تین فلسطینی پناہ گزین طلباء کو کویت میں چند ماہ بعد ہونے والے ایک علمی مقابلے میں شرکت کے لیے دستاویزات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے باعث تینوں فلسطینی طلباء کے مستقبل کے‌ خواب ادھورے رہ گئے ہیں۔

مصنوعی ذہانت کے عالمی مقابلے میں فلسطینی طلباء کی ٹیم کامیاب

امریکا میں منعقدہ بین الاقوامی مصنوعی ذہانت کے مقابلے میں فلسطینی طلباء کے گروپ نے گولڈ میڈل حاصل کرکے اس میدان میں بھی اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا ہے۔

امریکا میں منعقدہ عالمی سائنسی نمائش میں فلسطینی طلباء کی شرکت

فلسطینی طلباء کے ایک گروپ نے سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں اپنے پانچ پروگرامات کی تیاری کے بعد امریکا میں ہونے والی 'انٹل' بین الاقوامی سائنس وانجینیرنگ نمائش میں شریک ہوئے۔ 'یہ نمائش انٹل آئیسف برائے سائنس وانجینیرنگ سال 2019' کے عنوان سے امریکی ریاست اریزونا میں منعقد کی گئی۔ اس میں دنیا بھر کے 1800 طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔

فلسطینی طلبا نے تیونس کے عالمی سائنسی مقابلے میں تین ایوارڈ جیت لیے

فلسطین کے دو طلباء نے تیونس میں منعقدہ بین الاقوامی سائنسی میلے میں شرکت کر کے تین ایوارڈ حاصل کر لیے۔

صہیونی فوج طلباء کوخوف زدہ کرنے کیلئےاوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی

قابض صہیونی فوج نے فلسطینی جامعات کے طلباء وطالبات کو خوف زدہ کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کے لیے گرفتار کیے گئے طلباء کی تصاویر جگہ جگہ پوسٹ کی ہیں۔ ان فلسطینی طلباء‌کو اپنے شناختی کارڈ ہاتھوں میں اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری جانب فلسطینی سیاسی اور عوامی حلقوں نے صہیونی فوج کے اس حربے کو طلباء کو خوف زدہ کرنے کا مکروہ ہتھکنڈہ قرار دیا ہے۔

قطر میں ایجادات کے مقابلے میں دو فلسطینی طلبہ کی پہلی پوزیشن

خلیجی ریاست قطر میں قائم 'عرب انوویشن اکیڈیمی' کے زیر اہتمام سائنسی ایجادات کے میدان ہونے والے ایک مقابلے میں دو فلسطینی نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے فلسطینی قوم کے ہونہار ہونے کا ثبوت دیا ہے۔