چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی شہید

نابلس میں العین کیمپ پراسرائیلی حملےمیں ایک فلسطینی شہید،خاتون زخمی

صیہونی قابض فوج نےفلسطین کے شمالی مغربی کنارے میں نابلس کے مغرب میں واقع العین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور اس میں ایک مکان کا محاصرہ کر کے اس میں موجود ایک فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

اسرائیلی دہشت گردی میں فلسطینی بچہ شہید، جھڑپوں میں تین فوجی زخمی

کل جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فلسطین کے غرب اردن میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ایک کم عمر لڑکا شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔

نابلس میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں دو فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے قدیم شہر نابلس پر دھاوا بول دیا۔ صہیونی فورسز کی اس جارحیت میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے قلندیہ چوکی پر فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کردیا

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا چوکی پر ہفتے کی صبح فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور ایک صہیونی فوجی زخمی ہوگیا۔

رام اللہ: فدائی حملے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر زخمی، حملہ آور شہید

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں آج جمعہ کو ایک فدائی حملے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

آج سوموار کےروز علی الصبح اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

یہودی آباد کار نے گولی مار کر فلسطینی نوجوان شہید کردیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں آج جمعہ کی صبح ایک یہودی آباد کار نے اسرائیلی فوج کی سکیورٹی میں گولیاں مار کر ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی نوجوان شہید

کل ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب قابض صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

غرب اردن میں یہودی دہشت گردی میں ایک فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوبی علاقے حوارہ میں کل اتوار کو یہودی آبادکاروں کی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔ان میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

الخلیل اسرائیلی فوجی پر چاقو حملے میں فلسطینی نوجوان شہید

کل جمعرات کی شام اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں مار کر شہید کردیا جب اس نے الخلیل میں الفوار پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کی۔