جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی خاتون

الخلیل میں آباد کاروں کا فلسطینی خاتون پر حملہ ،تشدد

یہودی آباد کاروں نے قابض اسرائیلی فوجیوں کی حفاظت میں مغربی کنارے کے جنوب میں واقع الخلیل کے جنوب میں یطا کے جنوب مشرق میں واقع "جوہ الجمل" کے علاقے میں متعدد فلسطینیوں پر حملہ کیا۔

فلسطینی معلمہ نے عرب دنیا میں تخلیقی استاد کا ایوارڈ جیت لیا

فلسطینی خاتون ٹیچر عبیر قنیبی نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران عرب دنیا کی سطح پر "تخلیقی استاد" کے زمرے میں "خلیفہ ایجوکیشنل ایوارڈ" جیت لیا۔

اسرائیلی قابض فورسز نے فلسطینی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

مقبوضہ فلسطین کا اہم علاقہ مغربی کنارا ان دنوں بد ترین اسرائیلی مظالم کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سال 2022 کے آخری روز بھی تھا مغربیی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جبر کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران ایک 45 سالہ فلسطینی خاتون کو قابض فورسز نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

محاصرے اور بے روزگاری کو شکست دینے والی باہمت خاتون

تقریبا 6 سال پہلے 48 سالہ سعاد النجار نے گھر پر گھریلو صفائی ستھرائی کا سامان بنانا سیکھا اور اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسے بیچنا شروع کر دیا۔

قابض صہیونی فوج نے فلسطینی خاتون کو گولیوں سے بھون ڈالا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں باب العامود کے مقامپر ایک فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی خاتون گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر سے ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لیا ہے جس پر اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

ڈاکو صفت صہیونی فوجیوں نے نہتی فلسطینی خاتون لوٹ لی

نہتے فلسطینیوں کی لوٹ مارصہیونی فوج کا دل پسند مشغلہ بن چکا ہے۔ صہیونی گماشتوں کے لوٹ مار کا شکار ایک فلسطینی خاتون سماجی کارکن بنی ہیں جو اردن سے واپس غرب اردن میں داخل ہو رہی تھیں کہ قابض فورسز نے نہ صرف خاتون کو گرفتار کر کے کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا بلکہ اس کے پرس میں موجود نقدی اس سے چھین لی۔

چار بچوں کی ماں فلسطینی خاتون کو اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کی سزا

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام نے ایک 34 سالہ فلسطینی اسیرہ صباح محمد فرعون کو چھ ماہ کے لیے انتظامی حراست کی سزا کا حکم دیا ہے۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ کے اس فیصلے کے بعد انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید فلسطینی خواتین کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

صہیونی فوجیوں پر حملے کے الزام میں بیت المقدس سے فلسطینی خاتون گرفتار

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کی الطور کالونی سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔