جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی بچے

صہیونی حکام نے فلسطینی بچوں سے 85 ہزار شیکل بٹور لیے

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے نام نہاد جرمانوں کی آڑ میں فلسطینی بچوں سے 85 ہزار شیکل کی رقم بٹور لی۔

عالمی تنظیموں کا فلسطینی بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے فلسطینی بچوں کو بیماریوں اور جنگ وجدل سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سنہ 2015ء کے بعد 300 فلسطینی بچے گھروں میں جبراً نظربند

فلسطین کے سرکاری محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2015ء کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج نے 300 فلسطینی بچوں کو غیرقانونی طورپر گھروں میں جبراً نظر بند کیا اور انہیں نفسیاتی طورپر ہراساں کیا گیا۔

ننھے مُنھے فلسطینیوں کی امنگوں کا ہولوکاسٹ!

فلسطین کے شہروں، قصبوں،دیہات اور پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی فوج کی چڑھائی، نہتے فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار، شہریوں کوہراساں کرنے اور کم عمر فلسطینیوں کو اہانت آمیز انداز میں گرفتار کرنے کے واقعات روز مرہ کا معمول بن چکے ہیں۔

’فلسطینی بچوں پراسرائیلی مظالم‘ عالمی کانفرنس کویت میں شروع

صہیونی ریاست کی منظم ریاستی دہشت گردی کے شکار فلسطینی بچوں کی حمایت میں عالمی کانفرنس آج بہ روز اتوار 12 نومبر 2017ء کو کویت میں منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے مندوبین شرکت کریں گے۔

غرب اردن:اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی بچے گرفتار کرلیے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران دو فلسطینی بچوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی دہشت گردی، 17 سال میں 3000 فلسطینی بچے شہید

فلسطینی وزارت اطلاعات کی جانب سے عالمی یوم تحفظ ’اطفال‘ کے موقع پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے متاثر ہونے والے فلسطینی بچوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 28 ستمبر 2000ء کےبعد سے اب تک ہزارون فلسطینی بچے شہید، زخمی اور جیلوں میں ڈالے جا چکے ہیں۔

اسرائیلی عدالت کا دو فلسطینی بچوں کو جبراً نظربند کرنے کا حکم

اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے دو فلسطینی بچوں کو ان کے گھروں میں جبرا نظر بند کرنے اور بھاری جرمانہ وصول کرنے کی سزا سنائی ہے۔ دونوں بچوں کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے ہے۔

صہیونی زندانوں میں 300 فلسطینی بچے پابند سلاسل

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی زندانوں میں 18 سال کی عمر کے 300 بچے پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 14 فلسطینی بچیاں بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی خفیہ حراستی مرکز میں دو فلسطینی بچوں پر تشدد

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں قائم اسرائیلی فوج کے ایک خفیہ حراستی مرکز میں دو فلسطینی بچوں کو رکھنے جانے اور ان پر تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔