جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی بچے

غاصب صہیونی فوج کو فلسطینی بچوں کے قتل عام کا نشہ ہو چکا: فلسطین

فلسطینی حکومت نے قابض صہیونی ریاست کی طرف سے نہتے اور کم سن فلسطینی بچوں کے وحشیانہ اور بے رحمانہ قتل عام کو صہیونیوں کی شدید نفسانی خواہش کا مظہر قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

معصوم فلسطینی نونہال صہیونی ریاستی دہشت گردی کا آسان ہدف

فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کی منظم دہشت گردی میں کم سن فلسطینی بچوں‌ کو بھی بے دردی کے ساتھ شہید کیے جانے کا وحشیانہ عمل جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ چھ ماہ کے دوران قابض صہیونی فوج نےغزہ کے علاقے میں ریاستی دہشت گردی میں 16 فلسطینی بچوں کو شہید کر دیا۔

اسرائیلی فوجی جیپ نے دو فلسطینی بچے روند ڈالے

اسرائیلی فوجیوں کی ایک جیپ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں قباطیہ کے مقام پر دو فلسطینی بچوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی قید میں 250 فلسطینی بچے عید پر کپڑوں ودیگر سہولیات سے محروم

ظفلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کی طرف سے جاری رپور‌ٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ صہیونی زندانوں‌ میں قید 250 فلسطینی بچے عید الفطر پر نئے کپڑوں اور دیگر ضروریات سے محروم ہیں۔ صہیونی حکام جنیوا معاہدے اور بین الاقوامی اصولوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی بچوں کے حقوق کی پامالی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

مئی کے دوران اسرائیلی عدالتوں سے فلسطینی بچوں‌کو 60 ہزار شیکل جرمانے

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2019ء کے دوران اسرائیلی عدالتوں سے متعدد فلسطینی بچوں کو قید کی سزائیں دینے کے ساتھ ساتھ انہیں 60 ہزار شیکل جرمانے کیے گئے۔

اسرائیلی کی فوجی عدالت سے 15 سالہ فلسطینی بچے کو چار ماہ قید کی سزا

اسرائیل کی فوجی عدالت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک 15 سالہ فلسطینی بچے عبدالجابر یاسین کو چار ماہ قید اور تین ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

اسرائیلی فوجیوں کا 15 سالہ فلسطینی بچے پر بہیمانہ تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں سیلہ الحارثیہ کے مقام پر قابض اسرائیلی فوجیوں‌ نے ایک 15 سالہ فلسطینی بچے پر وحشیانہ تشدد کیا۔

سنہ 1967ء کے بعد 50 ہزار فلسطینی بچے صہیونی عقوبت خانوں میں ڈالے گئے

برسلز میں فلسطینی اسیران کے حوالے سے ہونے والی عالمی کانفرنس کے موقع پر پیش کی گئی ایک رپورٹ‌ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1967ء کی جنگ کے بعد اسرائیل نے 50 ہزار فلسطینی بچوں کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں جیلوں میں قید کیا۔ رپورٹ کے مطابق 16 ہزار 655 فلسطینی بچے سنہ 2000ء کو شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ کے بعد گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالے گئے۔

اسرائیلی حکام نے تین ماہ میں بچوں سے پونے دو لاکھ شیکل بٹور لیے

اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینی بچوں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ تین ماہ کےدوران قابض حکام نے فلسطینی بچوں سے ایک لاکھ 70 ہزار شیکل کی رقم بٹور لی۔

یہودی آباد کار نے 5 سالہ فلسطینی بچہ گاڑی تلے روند ڈالا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں الفردیس کےمقام پر یہودی آباد کار نے پانچ سالہ فلسطینی بچہ گاڑی تلے کچل ڈالا۔