شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی املاک مسمار

قابض اسرائیلی فورسز نے ایک دن میں 20 فلسطینیوں کو بے گھر کر دیا

اسرائیلی قابض فورسز نے متعدد فلسطینیوں کی املاک کو مسمار کر دیا ہے۔ مسماری کے نئے واقعات نابلس شہر کے جنوب میں جمعرات کی صبح پیش آئے۔

دو گھروں سمیت 44 فلسطینی املاک مسمار ۔ سات فلسطینی شہید 315 زخمی

اقوام متحدہ کے رانطہ دفتر برائے انسانی امور ' اوچھا' نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں کہا ہے کہ ' اسرائیلی قابض اتھارٹی نے فلسطینیوں کے دو گھروں سمیت 44 فلسطینی املاک مسمار کر دی ہیں۔ یہ مسماری مہم یروشلم اور مغربی کنارے میں دیکھنے میں زیادہ آئی ہے۔ 'اوچھا' نے اسرائیل کی طرف اسے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض اتھارٹی نے یہ مسماریاں اس دعوے کی بنیاد پر کی ہیں ان کے مالکان کے پاس تعمیراتی لائسنس یا اجازت نامے نہیں تھے۔اسرائیل کی اس ہفتے کی مسماری مہم کے دوران 29 افراد بے گھر ہو گئے ان میں دس بچے بھی شامل ہیں۔ جبکہ 140 فلسطینیوں کا روز گار متاثر ہو گیا۔'اوچھا ' نے اپنی رپورٹ میں مسماریوں کا علاقائی 'بریک اپ ' بھی دیا ہے۔ اس 'بریک اپ ' کے مطابق مسمار کی گئی 35 املاک ایریا سی میں قائم تھیں۔ ان میں 19 تعمیرات کے مالکان کو کسی بھی طرح کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ مقبوضہ یروشلم کے مشرقی حصے میں 9 املاک مسمار کی گئیں۔ ان میں سے پانچ ایسی املاک ہیں جن کے مالکان نے اسرائیلی قابض اتھارٹی ک

رواں سال میں فلسطینیوں کے گھروں سمیت 639 املاک مسمار

مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے عمل کی مانیٹرنگ کرنے والی غیر حکومتی تنظیم ’’پیس ناؤ‘‘ کی جائزہ رپورٹ کے مطابق صرف مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر میں 62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔