جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اسییران

7 اکتوبر کے بعد مغربی کنارے سے640 بچوں سمیت 9170فلسطینی گرفتار

فلسطینی کلب برائے امور اسیران کے کلب کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں گرفتاری فلسطینیوں کی تعداد 9170 تک پہنچ گئی ہے، جن میں کم از کم 640 بچے اور 310 خواتین شامل ہیں۔

اسرائیلی عدالت سے چار فلسطینیوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

کل سوموار کو صہیونی مرکزی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے الشیخ جراح محلے اور سلوان قصبے سے تعلق رکھنے والے 4 فلسطینیوں کو قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنائیں۔

اسیر کے مکان کی مسماری، اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مکان کی پیمائش

کل پیر کو اسرائیلی قابض فوج نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس سے تعلق رکھنے والے قیدی خالد عبدالفتاح خروشہ کے گھر کی پیمائش کی تاکہ اس کی مسماری کے لیے انتظامات کیے جا سکیں۔

فلسطینی قیدیوں کا رمضان المبارک کےآغاز سے بھوک ہڑتال کا اعلان

​اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی نمائندہ تحریک نے باور کرایا ہےکہ صہیونی زندانوں میں قید فلسطینی آنے والے رمضان المبارک کے آغاز سے ہی اسرائیلی مظالم کے خلاف اور اپنے حقوق کے لیے بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔​

فلسطینی قیدیوں سے متعلق ملائیشیا میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

ملائیشیا کے دالحکومت کوالالمپور میں فلسطینی اسیران سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔ گذشتہ روز ہونے والی کانفرنس کا مقصد فلسطینی قیدیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی جیلوں میں انہیں درپیش مسائل اجاگر کرنا ہے۔

اسرائیلی عدالت نے مریض فلسطینی خاتون قیدی کی سزا میں توسیع کردی

فلسطینی محکمہ امور اسیران نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیل کی عدالت نے نابلس سے تعلق رکھنے والی خاتون بیمار قیدی رجا کارسوع کی قید میں مزید آٹھ دن کی توسیع کر دی اور اسیرہ کے وکیل کو اپنی موکلہ سے ملنے سے روک دیا ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں قید القدس کے 14 فلسطینیوں کی حراست میں توسیع

بدھ کے روز قابض اسرائیلی حکام نےبیت المقدس کے 14 نوجوان کی حراست میں توسیع کے فیصلے جاری کیے جنہیں حال ہی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعض دوسرے شہریوں کوپوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

کینسر سے متاثرہ قیدی کمال ابو وعر کی صحت مزید بگڑ گئی

فلسطینی اسیران کی سوسائٹی(پی پی ایس) نے کہا کہ گلے کے کینسر میں مبتلا اسیر کمال ابو وعر کی صح حالت مزید بگڑ گئی ہے۔

اسرائیلی عدالت نے دو فلسطینیوں کی مدت حراست میں توسیع کر دی

اسرائیل کی سالم فوجی عدالت نے جنین میں یعبد قصبے سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ قاسم ابو بکر کی مدت حراست میں مسلسل ساتویں بار توسیع کر دی۔

ترکی ۔ اسرائیل سمجھوتہ، فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی نئی ڈیل ثابت ہو گا؟

دنوں اسرائیل اور ترکی کے ذرائع ابلاغ میں تل ابیب اور انقرہ کے درمیان پانچ سال سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے دونوں ملکوں کےدرمیان ایک معاہدے کی خبریں کافی گرم ہیں۔