شنبه 18/ژانویه/2025

7 اکتوبر کے بعد مغربی کنارے سے640 بچوں سمیت 9170فلسطینی گرفتار

جمعرات 13-جون-2024

فلسطینی کلببرائے امور اسیران کے کلب کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربیکنارے میں گرفتاری فلسطینیوں کی تعداد9170 تک پہنچ گئی ہے، جن میں کم از کم 640 بچے اور 310 خواتین شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطینکو موصول ہونے والی ایک رپورٹ میں اسیران کلب نے نسل کشی کی جنگ کے 250 دن بعد مغربیکنارے میں زیر حراست افراد کے کیسز کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق انتظامی حراست کےاحکامات کے تحت 6627 سے زائد فلسطینیپابند سلاسل ہیں۔ ان میں عورتیں، بچے اور خواتین شامل ہیں۔

اسیران کلب نے بتایاکہ گرفتار فلسطینی صحافیوں کی تعداد 85 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے 52 زیر حراست ہیں۔

جن صحافیوں کو قابضنے حراست میں رکھا ان میں 6 خواتین صحافی بھی شامل ہیں جنہیں یا تو انتظامی حراست میںرکھا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحتکے اعداد و شمارسے معلوم ہوتا ہے کہ طبی عملے میں گرفتار ہونے والوں کی کل تعداد310 تک پہنچ گئی۔

دستیاب اعداد و شمارکے مطابق قابض فوج نے کم از کم 30 وکلاء کو گرفتار بھی کیا جبکہ قابض جیلوں میں زیرحراست انجینئرز کی تعداد 35 ہے۔

مختصر لنک:

کاپی