جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اسیران

ماقبل اوسلو معاہدے کے 23 فلسطینی اسیرانی زندانوں میں قید

فلسطینی قیدیوں کے کلب نے کہا ہے کہ سابق مزاحمتی رہ نماؤں میں سے 23 جنہیں (اوسلو) معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے سے حراست میں لیا گیا تھا اسرائیلی زندانوں میں بدستور قید ہیں۔ ان پرانے اسیران میں مزاحمتی رہ نما کریم یونس بھی شامل تھے اور انہیں مسلسل چالیس سال تک قید میں رکھنے کےبعد حال ہی میں رہا کیا گیا ہے۔

اندرون فلسطین کے 200 فلسطینی شہری اسرائیلی زندانوں میں قید

’ابنا البلد‘ تحریک کے سیاسی بیورو کے ایک رکن قادری ابو واصل نے مقامی سطح پر فالو اپ کمیٹی کے لیے ایک واضح حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا، جس کے نتیجے میں قابض ریاست کی پالیسی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متفقہ بات چیت ہو گی۔

حوارہ حراستی مرکز میں 26 فلسطینی قیدی بنیادی انسانی حقوق سے محروم

کل منگل کو فلسطینی محکمہ امور اسیران نے کہا ہے کہ 26 فلسطیی قیدی اسرائیل کے بدنام زمانہ حوارہ حراستی مرکز کے اندر مشکل زندگی اور بدترین حراستی حالات سے دوچار ہیں۔انہیں بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔

فلسطینی اسیران کی ہلاکت کا نیا اسرائیلی نسل پرستانہ قانون

فلسطین کے جیلوں میں نظر بند کیے شہریوں کے امور کو دیکھنے کے لیے بنائے گئے کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی قابض اتھارٹی فلسطینیون کو نسل پرستانہ بنیادوں پر سزائے موت دینے کے لیے پہلے سے بھی زیادہ سخت قوانین بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔

عوفر جیل میں فلسطینی قیدیوں پر مظالم کے خلاف احتجاج

عوفر جیل میں فلسطینی قیدیوں نے اسرائیلی جیل سروس کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کے خاتمے کے لیے احتجاج شروع کر دیا ہے۔

فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے ایک ‘وفا الاحرار’ کی تیاری کی ضرورت ہے

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن روحی مشتھیٰ نے فلسطینی اسیران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے انہیں اسرائیلی جیلوں سے رہائی دلانے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔

رواں سال اب تک 750 فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا گیا

اسرائیلی قابض فورسز نے رواں سال کے دوران اب تک 750 فلسطینی بچوں کو گرفتار کیا ہے۔ فلسطینی اسیران کے لیے قائم سوسائٹی پی پی ایس نے اعداد و شمار ہفتے کے روز جاری کیے ہیں۔

قابض فوج نے 1967 سے اب تک 17000 فلسطینی خواتین کو گرفتار کیا

اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کے معاملات پر نظر رکھنے اور فلسطینی انسانی حقوق کے ایک سرکاری ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ 1967 سے گرفتار ہونے والی فلسطینی خواتین اور لڑکیوں کی تعداد تقریباً 17000 تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی اسیرابوحمید کا معاملہ آج اسرائیلی عدالت میں سنے جانے کا امکان

فلسطینی قیدی ناصرابو حمید کے جسم میں کینسر پھیل جانے کے بعد انتہائی بگڑ چکی حالت اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے باوجود ابھی تک انہیں گھر منتقل نہیں کیا گیا ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ

فلسطینیوں کی گرفتاری کے لیے تیز کردی اسرائیلی مہم کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کے مصائب میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ بات فلسطینی قیدیوں کے امور کو دیکھنے والی سوسائٹی پی پی ایس نے بتائی ہے۔