جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اتھارٹی

امریکا کو فلسطینی اتھارٹی کے سقوط کا خدشہ

فلسطینی اتھارٹی کے اداروں کے خاتمے کے بارے میں "اسرائیل" کو امریکا کے انتباہات اور فلسطینی اتھارٹی کے ممکنہ سقوط کے بارے میں امریکی خدشات بے جا نہیں۔ امریکا کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ اگر فلسطینی اتھارٹی کا سقوط ہوتا ہے تو اس کے خطے کی سیاست اورسلامتی دونوں پرتباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

فلسطینیوں نے ڈیٹا کے تبادلے کے لیے یورپی ۔ صیہونی معاہدہ مسترد کردیا

صہیونی قابض ریاست اور یورپی کمیشن کے درمیان یورپی یونین اور قابض حکومت فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سمیت ڈیٹا کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے بارے میں مغربی پریس کے انکشاف نے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں اور انسانی حقوق کےاداروں کے غصے کو جنم دیا ہے۔ فلسطینی اور انسانی حقوق کے حلقوں کی طرف سے ڈیٹا کے تبالے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے صحافی کی والدہ کو سفر سے روک دیا

مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے حکام سیاسی نظربندوں کی فوری رہائی کے لیے خاندان اور انسانی حقوق کے مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے شہریوں، طلباء، کارکنوں اور رہائی پانے والے قیدیوں کے خلاف اپنی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

محمود عباس تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھ کر ڈکٹیٹربن گئے:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے جمعہ کی شام فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی جانب سے اپنی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل تشکیل دینے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

محمود عباس کے فیصلے کے خلاف فلسطینی طبی عملے کا سول نافرمانی کا اعلان

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ایک متنازع صدارتی فرمان کے بعد فلسطین کے ڈاکٹرز سنڈیکیٹ نے اس فرمان کے خلاف مکمل اور جامع طبی نافرمانی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تمام سرکاری، نجی اوردیگر صحت کے اداروں، سہولیات اور نجی کلینکس میں بغیر کسی استثناء کے جمعرات سے صدارتی فیصلے خلاف طبی خدمات کی معطلی کا اعلان کیا ہے۔

لاطینی امریکہ کے فلسطینیوں کی دوسری کانفرنس اگلے سال مارچ میں ہو گی

لاطینی امریکہ میں موجود فلسطینیوں کی یو پی ایل کی دوسری کانفرنس اگلے سال ماہ مارچ میں منعقد کی جائے گی۔ یہ کانفرنس کولمبیا کے شہر بیرنکوایلہ میں مسلسل تین روز تک جاری رہے گی۔

عدالتی فیصلے کے باجود عباس ملیشیا فلسطینی شہری کی رہائی سے انکاری

فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز نے گرفتاری دینے والے مصعب اشتیہ کو رہا کرنے سے انکار کر دیا، حالانکہ عدالت نے اسے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں فلسطینی بچے کی شہادت کی شدید مذمت

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے کہا کل جمعہ کے روز غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں بیت جالا کے مقام پر ایک سات سالہ بچے کی شہادت کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے شہید ریان کے واقعے پرعالمی برادری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے معصوم بچے کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مغربی کنارے میں اتھارٹی کی جیلوں میں 54 سیاسی قیدی

مغربی کنارے میں سیاسی قیدیوں کی تعداد 54 سے زائد ہو گئی ہے، جن میں نابالغ، طلباء، صحافی، وکلاء اور کارکن شامل ہیں۔

گرفتاریوں کے لیے فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل سے تعاون، حماس کا انتباہ

حماس نے فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے نام پر فلسطینیوں شہریوں کی گرفتاری میں کردار ادا کرنے پر انتباہ کیا ہے کہ ' اسرائیل کے ساتھ یہ سکیورٹی تعاون فلسطینی عوام کی آزادی اور انقلاب کے لیے عزم کو کمزور کرنے کا باعث نہیں بن سکے گی بلکہ عزم و حوصلہ اور بڑھے گا۔ '