جمعه 07/فوریه/2025

فلسطینی اتھارٹی

اسماعیل ھنیہ کا محمود عباس کو فون

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جمعرات کی شام فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ فون پر تبادلہ خیال کیا۔ فون پر دونوں رہنماؤں نے قاہرہ میں ہونے والی سیکرٹری جنرل کے اجلاس کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔

فلسطینی اتھارٹی نے غزہ میں بجلی بحران کے حل کا فارمولہ مسترد کردیا

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن اور بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے ہم نے قاہرہ میں جنرل سکریٹریزکے اجلاس سے کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا اور نہ ہی ہم نے کوئی بات چیت کی۔

اسلامی جہاد کا فلسطینی اتھارٹی پرمزاحمت کچلنے کا الزام

اسلامی جہاد موومنٹ کے رہنما ماہر الاخراس نے فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز پر الزام عاید کیا ہے کہ اس نے غرب اردن بالخصوص جنین میں مزاحمت کچلنے کے لیے ایک نیا پلان تیار کیا ہے۔

فلسطینی عہدیدار حسین الشیخ کی اسرائیلی انٹیلی جنس چیف سے ملاقات

عبرانی ٹی وی چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ کل سوموار کی شام تنظیم آزادی فلسطین[ PLO] کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری حسین الشیخ نے اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے شن بیٹ کے سربراہ رونن بار سےملاقات کی۔

عباس ملیشیا نے جنین کے ابن سینا ہسپتال سابق قیدی کو اغوا کرلیا

کل اتوار کی سہ پہر فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی حکام نے شہر غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے ابن سینا ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور ایک خطرناک نظیر میں زخمی سابق قیدی زاید الصباغ کو اغوا کر لیا۔

قاہرہ مذاکرات میں شرکت سیاسی قیدیوں کی رہائی سے مشروط:اسلامی جہاد

اتوار کے روز اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے مصر کی میزبانی میں ہونے والےفلسطینی دھڑوں کے مذاکرات میں صرف اس صورت میں شرکت کریں گے جب فلسطینی اتھارٹی حراست میں لیے اسلامی جہاد کے کارکنوں کو رہا کرے گی۔

فلسطینی اتھارٹی نے سینیر جج کو من مانے طریقے سے برطرف کردیا

انسانی حقوق کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت نام نہاد سپریم جوڈیشل کونسل جو غیر قانونی طور پربنائی گئی تھی، نے من مانے طریقے سےسینیر جج جسٹس محمود مخلوف کو برطرف کر دیا۔

حماس کا فلسطینی اتھارٹی سے تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کامطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حراست میں لیے گئے تمام سیاسی قیدیوں اور مزاحمت کاروں کو فوری طور پر رہا کرے۔

سیاسی گرفتاریاں دشمن کی خدمت،مفاہمتی کوششیں سبوتاژ ہوئیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی حکام کی جانب سے طلباء، جماعت کے حامیوں، مزاحمتی کارکنوں اور اس کے سیاسی مخالفین کے خلاف سیاسی گرفتاری کی غیر منصفانہ پالیسی اور گھروں پر دھاوا بولنے اور نہتے شہریوں کو ہراساں کرنے، ڈرانے دھمکانے کے تسلسل کی شدید مذمت کی ہے۔

حماس کا فلسطینی اتھارٹی سے عید سے قبل سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے مقبوضہ مغربی کنارے کے حکام سے عیدالاضحیٰ سے قبل تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔