جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اتھارٹی

فلسطینی اتھارٹی نے ’صفا‘ خبر ایجنسی کی ویب سائیٹ بلاک کر دی

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مقامی اور عرب ذرائع ابلاغ کی ویب سائیٹس کے خلاف شر انگیز اور انتقامی پالیسی پرمبنی مہم جاری ہے۔ تین روز قبل مرکزاطلاعات فلسطین کی ویب سائیٹ سمیت ایک درجن اخباری ویب سائیٹس کی بندش کے بعد اب فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’صفا‘ کی ویب سائیٹ بھی بلاک کردی گئی ہے۔

غزہ کے 1500 مریضوں کی غرب اردن منتقلی کی درخواستیں مسترد

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں محکمہ صحت نے حکام نے بتایا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت وزارت صحت نے غزہ کے 1500 مریضوں کی غزہ سے باہر دوسرے علاقوں کے اسپتالوں میں علاج کے لیے سفری کی اجازت سے متعلق درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ پر یلغار صہیونیوں کو خوش کرنا ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے بغیر کسی وجہ کے 11 نیوز ویب سائیٹ جس میں مرکزاطلاعات فلسطین ویب سائیٹ بھی شامل ہے کی بندش کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ نیوز ویب سائیٹ بند کرکے فلسطینی اتھارٹی نے صہیونی دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی صہیونی ریاست کی آلہ کار کا کردار ادا کرکے اپنی قوم کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے’مرکز اطلاعات‘ سمیت 11 ویب سائٹیں بند کر دیں

فلسطینی اتھارٹی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فلسطینی ابلاغی اداروں کے خلاف نئی مہم شروع کی ہے اور اس مہم کے دوران ’مرکزاطلاعات فلسطین‘ سمیت 11 نیوز ویب سائیٹ بلاک کردی گئی ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے مطالبے پر اسرائیل نے غزہ کی بجلی کمی کر دی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق کابینہ نے گذشتہ شب ہونے والے اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کے مطالبے پرعمل درآمد کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کو ترسیل کردہ بجلی کی مقدار میں کمی کردی ہے۔

سروے:59% شہری فلسطینی اتھارٹی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں

فلسطین میں رائے عامہ کے ایک جائزےکے مطابق فلسطینی شہریوں کی بھاری اکثریت فلسطینی اتھارٹی کی پالیسیوں اور کارکردگی سے اتفاق نہیں کرتی۔

’اسرائیل نے فلسطینی اقتصادی ترقی کے تمام مطالبات مسترد کردیے‘

فلسطینی اتھارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے فلسطینی اقتصادی ترقی اور بہتری کے لیے اسرائیل کے سامنے مطالبات کی ایک فہرست پیش کی تھی مگر صہیونی ریاست نے فلسطینی معیشت کی بہتری کی تمام تجاویز اور مطالبات یک جنبش قلم مسترد کردیے ہیں۔

امریکا کا فلسطینی اتھارٹی کی امداد میں اضافے پر غور

امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت فلسطینی اتھارٹی کو ملنے والی مالی امداد میں اضافے پرغور کررہی ہے۔ دوسری طرف واشنگٹن اردن اور مصرکو امداد کی فراہمی میں کمی کرنے پرغور کررہا ہے۔

’سول انتظامیہ‘ فلسطینی اتھارٹی کی متوازی اسرائیلی حکومت!

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں سنہ1994ء کے معاہدہ اوسلو کے بعد قائم نام نہاد فلسطینی اتھارٹی کے بے اختیار ہونے کے دیگر شواہد میں ایک بڑا اور واضح ثبوت اسرائیل کی وہ ’سول انتظامیہ‘ ہے جو بھرپور ریاستی وسائل اور سیاسی اثرورسوخ کو استعمال کرتے ہوئے غرب اردن میں متوازی حکومت چلا رہی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے سورما اسرائیلی خفیہ پولیس کی ڈھال بن گئے

فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اہلکاروں نے نابلس سے تعلق رکھنے والے مقامی نوجوانوں کو قابض فوج کے ساتھ مدبھڑ سے اس وقت روک دیا جب اسرائیلی فوجی بھیس بدل کر کارروائی کرنے والے اپنےسپاہیوں کو بازیاب کرانے آئے۔