چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی

فلسطینی اتھارٹی نے سینیر جج کو من مانے طریقے سے برطرف کردیا

انسانی حقوق کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت نام نہاد سپریم جوڈیشل کونسل جو غیر قانونی طور پربنائی گئی تھی، نے من مانے طریقے سےسینیر جج جسٹس محمود مخلوف کو برطرف کر دیا۔

حماس کا فلسطینی اتھارٹی سے تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کامطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حراست میں لیے گئے تمام سیاسی قیدیوں اور مزاحمت کاروں کو فوری طور پر رہا کرے۔

سیاسی گرفتاریاں دشمن کی خدمت،مفاہمتی کوششیں سبوتاژ ہوئیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی حکام کی جانب سے طلباء، جماعت کے حامیوں، مزاحمتی کارکنوں اور اس کے سیاسی مخالفین کے خلاف سیاسی گرفتاری کی غیر منصفانہ پالیسی اور گھروں پر دھاوا بولنے اور نہتے شہریوں کو ہراساں کرنے، ڈرانے دھمکانے کے تسلسل کی شدید مذمت کی ہے۔

حماس کا فلسطینی اتھارٹی سے عید سے قبل سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے مقبوضہ مغربی کنارے کے حکام سے عیدالاضحیٰ سے قبل تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینیوں کی اکثریت مزاحمت کی حامی، محمود عباس سے استعفے کا مطالبہ

ایک فلسطینی رائے عامہ کے جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ فلسطینیوں کی اکثریت اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مسلح مزاحمت کی حمایت کرتی ہے اورفلسطینیوں کو اس بات کا یقین ہے کہ صیہونی غاصب حکومت اپنی 100 ویں سالگرہ نہیں منائے گی۔

شہیدہ کے جنازے کی کوریج کرنے والےصحافیوں پر عباس ملیشیا کا تشدد

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت عباس ملیشیا نے جمعرات کی شام اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والی ایمان عودہ کے جنازے کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی اساتذہ کی اپنےحقوق کے لیے ہڑتال دسویں ہفتے میں داخل

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں اسکولوں کے اساتذہ کی طرف سے اپنے اصولی مطالبات کے لیے شروع کی گئی ہڑتال دسویں ہفتے میں داخل ہوگئی ہے۔

امریکی لیکس: فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کےساتھ تعاون نہیں روکا

امریکی سکیورٹی دستاویزات جو گزشتہ دو دنوں کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے افشا ہوئی تھیں اور امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) اور انصاف نے ان کے حوالے سے داخلی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا

محمود عباس نے ٹرمپ کی بیٹی کو کیا تحفہ دیا؟

امریکی ایوان نمائندگان کی ایک کمیٹی کی جانب سے جمعے کے روز شائع ہونے والی ایک تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ نے وائٹ ہاؤس میں قیام کے دوران غیر ملکی حکومتوں سے ملنے والے تحائف کا اعلان نہیں کیا، جن میں جاپان کے گولڈن گالف کلب اور سعودی عرب سے تلواریں شامل ہیں۔

شرم الشیخ اعلامیہ،غرب اردن میں مزاحمت کچلنے کا معاہدہ

اتوار کی شام مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والا سکیورٹی اجلاس ایک نئے معاہدے کے ساتھ ختم ہوا جس میں فلسطین میں مزاحمتی صورتحال کو ختم کرنے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی مزاحمت کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی جب کہ اسی مقصد کے تحت چند ہفتے بعد ایک اور اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔