جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اتھارٹی

فلسطینی علاقے میں آنے والا صہیونی خاندان اسرائیل واپس بھجوا دیا گیا

فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں نے پانچ یہودی آبادکاروں کو اسرائیل کے حوالے کیا ہے۔ عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے مطابق یہ افراد مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے ’طوباس‘ سے ملے تھے۔

فلسطینی اتھارٹی کی آمرانہ پالیسی، رام اللہ میں یوتھ کانفرنس پر پابندی

نام نہاد فلسطینی اتھارٹی نے جمہوریت دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک تنظیم کی جانب سے اعلان کردہ یوتھ کانفرنس کا انعقاد روک دیا جس پر فلسطینی عوامی حلقوں میں سخت غم وغصہ کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

’دشمن کی قید میں اذیتیں اٹھانے والے اپنا حق لے کے رہیں گے‘

اسرائیلی جیلوں میں سال ہا سال تک قید و بند کی صعبوتیں اٹھانے والے فلسطینی شہریوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر فلسطینی اتھارٹی سے اسیران کی مالی مراعات بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی پابندیوں کے نتیجے میں ایک اور بچہ دم توڑ گئی

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کی پٹی کے مریضوں کو علاج کے لیے دوسرے شہروں میں منتقل کرنے پر عاید پابندی کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں گردوں کے ایک انوکھے مرض کا شکار ایک اور فلسطینی بچہ دم توڑ گیا۔

فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی سیاست، بچے عیدی سے بھی محروم

بچوں کی عید کی خوشی اس وقت تک ادھوری اور نامکمل ہوتی ہے جب تک وہ اپنے والدین اور دیگر اقارب سے ’عیدی‘ وصول نہ کریں، مگر اس بات فلسطینی اتھارٹی نے اپنی قوم کے خلاف انتقامی سیاست کا ایسا وار کیا ہے جس کے نتیجےکیا چھوٹے کیا بڑے سب عید کی خوشیوں سے محروم ہوگئے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی سے تمام سیاسی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صدر محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی سے جیلوں میں ڈالے گئے تمام سیاسی کارکنوں کی عید پر رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مالی مراعات ختم کرنے کے خلاف اسیران کے اہل خانہ کا دھرنا

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسیران کے اہل خانہ کو دی جانے والی مالی امداد ختم کرنے پر سیکڑوں فلسطینی شہریوں نے رام اللہ میں فلسطینی وزیراعظم ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔

بیرون غزہ علاج کی سہولت سلب کرنا مریضوں کے قتل کے مترادف

فلسطین کے عوامی اور سماجی حلقوں نے رام اللہ اتھارٹی کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مریضوں کو دوسرے شہروں میں علاج کے لیے سفری اجازت سلب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مریضوں کا قتل عام قرار دیا ہے۔

ویب سائیٹس کی بندش،فلسطینی اتھارٹی سنگین غلطی کی مرتکب قرار

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے فلسطین میں اخباری ویب سائیٹس کے خلاف رام اللہ اتھارٹی کی انتقامی کارروائی کےخلاف شدید تنقید کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے زیرعتاب اخباری ویب سائٹس تعداد 22 ہوگئی

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں مرکزی پریس کلب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے بغیر کسی وجہ بند کی گئی اخباری ویب سائیٹس کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔