چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں تشدد

فلسطینی اتھارٹی کا سیاسی قیدیوں کے حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری

عید الفطر سے قبل فلسطینی اتھارٹی سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبات کو نظرانداز کرتے ہوئے ان کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی گرفتاریوں کو جاری رکھے ہوئے ہے جو کارکنوں، رہائی پانے والے قیدیوں اور یونیورسٹی کے طلباء کو ان کی سیاسی رائے اور رجحانات کی بنیاد پر متاثر کرتے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی نے چھ سیاسی کارکنوں کی قید میں توسیع کردی

فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی نے نابلس میں سیاسی بنیادوں پر 6 کارکنوں کی حراست میں مزید توسیع کردی۔

عباس ملیشیا کے ہاتھوں سینیر سیاسی اور سماجی کارکن گرفتار

کل بدھ کی شام فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت سکیورٹی فورسز نے سینیر سیاسی اور سماجی کارکن خالد براہمہ کو اریحا شہرمیں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔ خالد براہمہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کےپارلیمانی امیدوار بھی ہیں۔

’فلسطینی اتھارٹی عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی مرتکب‘

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’اسکائی لائن انٹرنیشنل فار ہیومن رائٹس‘ نے فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سکیورٹی فورسز کی سرگرمیوں اور اقدامات پرکڑی تنقید کرتے ہوئے اس پرانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عاید کیا ہے۔

پُرامن احتجاج کی پاداش میں 13 شہری فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں قید

فلسطینی "لائرز فار جسٹس" گروپ کے ڈائریکٹر ایڈووکیٹ مہند کراجہ نے کہا ہے کہ نابلس شہر میں فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے پرامن احتجاجی جلوس میں حصہ لینے کی پاداش میں 13 شہریوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی 2022ء میں انسانی حقوق کی 3584 خلاف ورزیاں

مقبوضہ مغربی کنارے میں سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے 2022 کے دوران فلسطینی شہریوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کے حکام کی طرف سے کی جانے والی 3584 خلاف ورزیوں کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ ان میں دو قتل، 994 سیاسی گرفتاریاں، 418 سمن، 250 حملے اور مار پیٹ اور 306 گھروں اور کام کی جگہوں پر چھاپے شامل ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں 50 شہری سیاسی بنیادوں پر قید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز نے مغربی کنارے میں سیاسی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ عباس ملیشیا کے ہاتھوں گرفتار 50 شہریوں حراست میں رکھا گیا ہے جن میں طلباء، سماجی کارکنان اور اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے سابق اسیران بھی شامل ہیں۔ جب کہ بیرزیت یونیورسٹی کے طلباء یونیورسٹی کی دیواروں کے اندر اپنا دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ دھرنا مسلسل 20 ویں روز میں جاری ہے۔

عباس ملیشیا نے مفروف فلسطینی کا اسلحہ ضبط کرلیا، بھائی گرفتار

جمعرات کو فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس شہر سے مزاحمتی کمانڈر اور اسرائیلی فوج کو مطلوب محمد الجنیدی کا اسلحہ ضبط کرکے اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔

مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں 48 سیاسی قیدی

مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں 48 سیاسی قیدی

فلسطینی اتھارٹی کا2022 میں کارکنوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال

فلسطین میں شہری آزادیوں اور بنیادی حقوق پر نظررکھنے والے ادارے "لائرز فار جسٹس" گروپ کے ڈائریکٹر مہند کراجہ نے کہا ہے کہ سال 2022 کارکنوں کے خلاف حکام کی طرف سے سب سے زیادہ جبروتشدد کا سال ہے۔ جہاں اس سال مغربی کنارے میں سیاسی قیدیوں کی تعداد 700 سے زائد ہوگئی ہے۔