پنج شنبه 23/ژانویه/2025

عباس ملیشیا کے ہاتھوں سینیر سیاسی اور سماجی کارکن گرفتار

جمعرات 30-مارچ-2023

کل بدھ کی شامفلسطینی اتھارٹی کی ماتحت سکیورٹی فورسز نے سینیر سیاسی اور سماجی کارکن خالد براہمہکو اریحا شہرمیں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔ خالد براہمہ اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کےپارلیمانی امیدوار بھی ہیں۔

مقامی ذرائع نےبتایا کہ عباس ملیشیا نے حماس کے’پارلیمانی بلاک’ القدس موعدنا‘ کےامیدوار خالدبراہمہ کو اریحا شہر سے گرفتار کیا۔ یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں بلکہ انہیں ماضیمیں کئی بار ظالمانہ طریقے سےگرفتار کرکے عباس ملیشیا کی جیلوں میں تشدد کا نشانہبنایا جا چکا ہے۔

سیاسی اور سماجیکارکن خالد براہمہ کو عباس میلشیا نے گذشتہ جنوری میں اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہایک بچی کےباپ بنے تھے۔

سنہ 2021ء میں فلسطینی اتھارٹی نےپارلیمانی الیکشن کا اعلان کیا تو حماس نے خالد براہمہ کو اپنا امیدوار نامزد کیاتھا۔ اس کے بعد فلسطینی اتھارٹی کی پولیس انہیں کئی بار گرفتار کرکے جیلوں میںاذیتوں کا نشانہ بنا چکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی