جمعه 15/نوامبر/2024

فرانس

’موساد‘ کا فرانسیسی انٹیلی جنس ایجنٹ بھرتی کرنے کا انکشاف

عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ بدنام زمانہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ نے فرانسیسی انٹیلی جنس کے جاسوسوں کے ساتھ تعلقات استوار کر کے "حدود کو تجاوز کرتے ہوئے انہیں ڈبل ایجنٹ بنانے" کی کوششیں کیں۔

فرانس میں پہلی بار یہودی مصنوعات پر’بائیکاٹ ٹیگ، صہیونی چراغ پا

فرانس میں پہلی بار بازاروں میں فروخت ہونے والی مصنوعات میں اسرائیل کی ان مصنوعات پر خصوصی ٹیگ لگایا گیا ہے جو فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قائم کردہ کاخانوں میں تیار کرنے کے بعد یورپی منڈیوں تک پہنچائی گئی ہیں۔

فرانس نے مشرق وسطیٰ امن کانفرنس آئندہ سال جنوری تک ملتوی کردی

فرانس نے آئندہ ہفتے ہونے والے بین الاقوامی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس آئندہ سال جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ امکان ہے کہ امن کانفرنس میں محمود عباس اور اسرائیل دونوں شرکت نہیں کریں گے۔

فلسطینی خاتون سماجی کارکن کیلئےفرانس کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کا اعزاز

فرانس کے صدر فرانسو اولاند نے فلسطین کی ایک سرکردہ خاتون سماجی رہ نما کو انسانی حقوق کے لیے خدمات کے صلے میں فرانس کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا ہے۔

فرانسیسی امن اقدام کے امکانات، مثبت اور منفی پہلو!

فرانس کی جانب سے رواں سال جون میں مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن اورفلسطین۔ اسرائیل تنازع کے سیاسی حل پر زور دینے کے لیے بین الاقوامی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس کا انتقاد کیا۔ اس کانفرنس میں بیس ممالک کے مندوبین کو مدعو کیا گیا تھا۔ کانفرنس میں فلسطینی اتھارٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ فلسطین کی بعض مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے پیرس میں منعقدہ مشرق وسطیٰ امن کانفرنس کو اصل مسئلے سے توجہ ہٹا کرغیرضروری معاملات پر توجہ مرکوز کرانے کا بہانہ قرار دیا جب کہ اسرائیل نے بھی پیرس کے امن اقدام کی مخالفت کی۔

فرانس سے مزید 82 یہودی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد

اسرائیلی ذرائع کے مطابق فرانس سے 82 یہودیوں کو اسرائیل میں آباد کرنے کے لیے ایک ہوائی جہاز کے ذریعے تل ابیب منتقل کر دیا گیا ہے۔ نئے لائے گئے یہودیوں میں 40 بچے بھی شامل ہیں۔

فرانسیسی امن کانفرنس فلسطین۔ اسرائیل راست مذاکرات بحالی کی کوشش قرار

فرانس کی میزبانی میں منعقدہ بین الاقوامی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس پرفلسطین کی نمائندہ مذہبی اور سیاسی قوتوں نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے اور اس کانفرنس کو اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان نام نہاد امن مذاکرات کی بحالی کی کوشش قرار دیا ہے۔

فرانس کا پناہ گزینوں کے لیے نیا کیمپ قائم کرنے کا اعلان

فرانس نے دنیا بھر سے آنے والے پناہ گزینوں کے لیے دارالحکومت پیرس کے شمال میں ایک نیا کیمپ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کیمپ کے قیام کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب عالمی برادری کی جانب سے پناہ گزینوں کے معاملے میں فرانسیسی حکومت کی طرف سے اپنائی گئی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا سامنا رہا ہے۔

فرانس نے مشرق وسطیٰ عالمی امن کانفرنس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی

فرانسیسی حکومت نے مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن بالخصوص فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان اپریل 2014ء سے تعطل کا شکار مذاکرات کی بحالی کے لیے اعلان کردہ عالمی امن کانفرنس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ قبل ازیں پیرس کی جانب سے کانفرنس کے لیے 30 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

فرانس کی جانب سے مشرق وسطیٰ امن کانفرنس ڈھونگ ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے فرانسیسی حکومت کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے لیے عالمی امن کانفرنس کے انعقاد کو ایک نیا ڈھونگ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ حماس نے صدر محمودعباس پر زور دیا ہے کہ وہ پیرس کی اعلان کردہ نام نہاد عالمی امن کانفرنس کا بائیکاٹ کریں۔