جمعه 15/نوامبر/2024

فدائی حملہ

فدائی حملے کے بعد صہیونیوں کی فلسطینیوں کے خلاف شر انگیز مہم

مسجد اقصیٰ میں آج جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران تین فلسطینی مزاحمت کاروں کی شہادت کے بعد صہیونی ریاست کے حکومتی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے قبلہ اول کے خلاف نئی شر انگیز مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے دوران قبلہ اول کو یہودیوں کےحوالے کرنے اور فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر مستقل پابندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

’مسجد اقصیٰ میں فدائی حملہ اسرائیلی جرائم کا فطری رد عمل ہے‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مسجد اقصیٰ میں فدائی حملے میں دو صہیونی پولیس اہلکاروں کو جہنم واصل کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر تین فلسطینی نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں دشمن پر فدائی حملہ صہیونی ریاست کے جرائم کا فطری رد عمل ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فدائی حملے کے سہولت کاروں پر فرد جرم عاید

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینیوں پر حال ہی میں باب العامود کے مقام پر کی گئی فدائی کارروائی میں حملہ آوروں کو سہولت فراہم کرنے کے الزام میں فرد جرم عاید کی ہے۔

بیت المقدس: فدائی حملے میں فلسطینی شہید، دو اسرائیلی فوجی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں سوموار کو ایک فلسطینی شہری کے فدائی حملے میں دو اسرائیلی فوجی شدید زخمی جب کہ حملہ آور شہید ہوگیا۔

فدائی حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار فلسطینی ضمانت پر رہا

اسرائیل کی فوجی عدالت ’عوفر‘ کے حکم پر فدائی حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار ایک فلسطینی شہری کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر عماد یاسین حامد کو کل جمعرات کو ’عوفر‘ عدالت کے حکم پر رہا کیا گیا۔

تل ابیب میں فدائی حملہ، چھ صہیونی زخمی، حماس کا خیر مقدم

اسرائیلی پولیس کے مطابق صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں بتا تکفا کے شہر کے ایک مصروف بازارمیں ایک فلسطینی مزاحمت کار کی فائرنگ اور چاقو کے حملے میں کم سے کم چھ اسرائیلی زخمی ہوگئے۔ صہیونی پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

بیت المقدس میں فدائی حملہ، تین صہیونی فوجی زخمی، حملہ آور گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں جمعرات کی شام ایک فلسطینی نوجوان کی جانب سے کیے گئے فدائی حملے میں کم سے کم تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

بیت المقدس:فدائی حملے میں فلسطینی شہید، دو اسرائیلی فوجی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ صہیونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید فلسطینی کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب اس نے فوجیوں پر چاقو سے حملہ کردیا۔ چاقو کے حملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

بیت المقدس: فدائی حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے، جس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ زیرحراست فلسطینی شہری کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔ اسرائیلی پولیس گرفتار فلسطینی شہری کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

القدس: فدائی حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی خاتون گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔