جمعه 15/نوامبر/2024

فتح

فلسطینی قوم کے سپاہی ممتاز عیسائی پادری کا 94 سال کی عمرمیں انتقال

پوری زندگی فلسطینی قوم کے دفاع میں سرگرم رہنے والے ممتاز عیسائی مذہبی رہ نما بشپ ھیلاریون گذشتہ روز اٹلی میں 94 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ دوسری جانب فلسطین کے سیاسی اور مذہبی حلقوں نے عیسائی پادری کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

مصری اخبار کا تحریک فتح کے دھڑوں میں محاذ آرائی ختم کرانے پر زور

مصر کے ایک کثیرالاشاعت عربی اخبار ’’الاھرام‘‘ نے فلسطین کی حکمراں جماعت ’فلسطین لبریشن موومنٹ‘[تحریک فتح] کےدو گروپوں میں بٹنے پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر محمود عباس پر زور دیا ہے کہ وہ تحریک فتح کے دو گروپوں کے درمیان جاری محاذ آرائی ختم کرائیں اور دونوں گروپوں میں صلح کرائیں۔

غرب اردن: فتح کی غنڈہ گردی کے خلاف حماس کا شدید احتجاج

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں حکمراں جماعت تحریک فتح کے غنڈہ صفت ارکان کی طرف سے سیاسی کارکنوں کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنانے کی کارروائیاں جاری ہیں جس پر فلسطینی مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے شدید احتجاج کیا ہے۔

فتح کے عسکری ونگ کی شمعون پرییز کے جنازے میں عباس کی شرکت کی مذمت

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے جمعہ کے روز سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز کے جنازے میں متنازعہ شرکت پر ان کی اپنی جماعت کی طرف سے بھی شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر عباس کی جماعت تحریک فتح کے عسکری ونگ شہداء الاقصیٰ بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر عباس کا شمعون پیریز جیسے فلسطینیوں کے قاتل کے جنازے میں شریک ہونا فلسطینی قوم کے زخموں کو تازہ کرنے کے مترادف ہے۔

مسیحی برادری کی طرف سے سیاسی حمایت پرفتح کا واویلا بلا جواز ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مسیحی برادری کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں حماس کے نمائندگان کی حمایت کے اعلان پر صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح کے غیرمہذبانہ ردعمل کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ تحریک فتح اخلاقی اور سیاسی بحران سے دوچار ہے۔ مسیحی برادری کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں حماس کی حمایت کے اعلان پر فتحاوی رہ نماؤں کی تنقید بلا جواز ہے۔

تحریک فتح نے غزہ میں انتخابی فہرستوں کا اعلان کر دیا

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جماعت تحریک فتح نے غزہ کی پٹی میں انتخابی فہرستوں کا اعلان کر دیا ہے۔

فتح اورحماس کے درمیان انتخابات سے متعلق اختلافات جلد دور کرنے پر زور

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے حماس اور تحریک فتح کے درمیان بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پیدا ہونے والے اختلافات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تحریک فتح وعدوں سے مُکر گئی، دوحہ میں جاری مفاہمتی مذاکرات فلاپ

فلسطین کی دو بڑی جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ اور صدر محمود عباس کی جماعت فلسطین لبریشن موومنٹ’فتح‘ کے درمیان قطر کی ثالثی کے تحت ہونے والےمفاہمتی مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، جس کے بعد حماس نے مذاکرات کی ناکامی کی ذمہ داری فتح کی قیادت پرعاید کی ہے۔

مصری صدر کی حماس اور فتح میں صلح کی پیشکش، حماس کا خیر مقدم

مصر کے صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے فلسطین کی سرکردہ جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ اور صدر عباس کی جماعت تحریک فتح کے درمیان مفاہمت اور صلح کرانے کی پیش کرتے ہوئے تمام فلسطینی دھڑوں سے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔