شنبه 16/نوامبر/2024

فائرنگ

فلسطینیوں کی فائرنگ اسرائیلی فوج کے لیے سنگین چیلنج قرار

اسرائیلی فوج کے ایک سینیر عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے اسرائیلی فوج پر فائرنگ کے واقعات سنگین خطرہ اور سب سے بڑا چیلنج ہیں جس سے نمٹنے میں فوج کو مشکلات کا سامنا ہے۔

غرب اردن: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فلسطینی شہری جاں بحق

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی شہری کو قتل کردیا۔ فلسطینی شہری کے قتل کایہ واقعہ گذشتہ شب شہر کے جنوبی علاقے میں پیش آیا۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، رات کو روشنی کے گولوں سےعلاقہ جل اُٹھا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں المغازی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی طرف سے مشین گنوں سے فائرنگ کی گئی اور رات کے وقت مسلسل روشنی کے گولے چھوڑے جاتے رہے جس کے نتیجے میں نہ صرف علاقہ روشن ہو گیا بلکہ شہری خوف کا شکار ہو گئے۔

غزہ کے مچھیروں پر اسرائیلی بحریہ کی مشین گنوں سے فائرنگ

اسرائیلی بحریہ کی لڑاکا کشتیوں نے غزہ کی پٹی سے متصل ساحل میں مچھلیاں پکڑنے والے فلسطینی مچھیروں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی۔

غرب اردن: اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ اور طولکرم میں اسرائیلی فوج پر فلسطینی شہریوں کی طرف سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رام اللہ: چاقو حملے کے شبے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہید

فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال مشرق میں قائم "عوفر" یہودی کالونی کے قریب قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی شہری کو گولیاں اس وقت ماری گئیں جب اس نے ایک اسرائیلی فوجی پر چاقو سے قاتلانہ حملہ کیا۔

اسرائیلی فوج پر فائرنگ کے الزام میں پانچ مشتبہ فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں نعلین کے مقام سے یہودی فوجیوں پر فائرنگ کے الزام میں پانچ فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

گھروں میں سوئے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 13 سالہ بچہ شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں بدھ کی رات اسرائیلی فوج نے گھروں میں سوئے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک تیرہ سالہ بچہ شہید اور متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کی فلسطینی ڈرون پر فائرنگ، طیارہ بہ حفاظت واپس

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب فضاء میں موجود ایک چھوٹے بغیر پائلٹ ڈرون طیارے پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی تاہم فلسطینی مجاھدین ڈرون طیارے کو بہ حفاظت واپس لے جانے میں کامیاب رہے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں متعدد مظاہرین زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر قابض صہیونی فورسز کی طرف سے کی گئی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے۔