جمعه 15/نوامبر/2024

فائرنگ

’واپسی مارچ‘ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 12 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ’حق واپسی‘ کے لیے احتجاج‘ کرنے والے فلسطینیوں پراسرائیلی فوج نے وحشیانہ فائرنگ اورآنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 12 مظاہرین زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید، دو ماہی گیر زخمی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے غزہ کی پٹی میں ساحل سمندر کے قریب مچھلیوں کا شکار کرنے والے دو فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

’اسرائیلی نشانہ باز فلسطینی مظاہرین کو قصدا نشانہ بنا رہے ہیں‘

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج فلسطینی مظاہرین کو قصدا اور دانستہ طور پر حملوں کا نشانہ بنانے کی ظالمانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز قابض فوج نے فلسطین بھر میں ہونے والے مظاہروں کو منتشر کرنے کے لیے نشانہ بنا کر فلسطینیوں پر فائرنگ کی، آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی اور وحشیانہ تشدد کیا گیا۔

فلسطینی مزاحمت کاروں کا اسرائیلی فوج کے کنٹرول ٹاور پرحملہ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں عزون کے مقام پر فلسطینی نوجوانوں نے قابض صہیونی فوج کے ایک ٹاور پر فائرنگ اور پٹرول بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ٹاور کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کی دوڑیں لگ گئیں اور فوج کی بھاری نفری نے ٹاور کو گھیرے میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی 26 سال بعد شہید

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں سنہ 1991ء میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی شہری مسلسل چھبیس سال موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گذشتہ روز دم توڑ گیا۔مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ رشاد القواسمی کو سنہ 1991ء میں اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اس کے بعد اس کے جسم کا نچلا حصہ مفلوج ہوگیا تھا۔رشاد القواسمی کا تعلق غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں قائم جبالیا پناہ گزین کیمپ سے تھا۔ وہ پہلی تحریک انتفاضہ کے دوران زخمی ہوا اور مسلسل اڑھائی عشرے تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔خیال رہے کہ پہلی انتفاضہ کے دوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی زخمی اور معذور ہوگئے تھے۔ ان میں سے بعض ہمیشہ کے لیے اپاہج ہوگئے۔ زخمی ہونےوالے فلسطینیوں میں سے کئی سال تک بعض زندہ رہے مگر جاں بر نہ ہوسکے اور جام شہادت نوش کرگئے القواسمی بھی انہی میں سے ایک ہے۔

اسماعیل ھنیہ پولیس فائرنگ میں جاں بحق بچے کے گھر پہنچ گئے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی میں دو روز قبل دو گروپوں کےدرمیان تصادم روکتے ہوئے پولیس کی فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے بچے کے والدین سے تعزیت کی ہے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی تین روز بعد دم توڑ گیا

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں تین روز قبل حزما کےمقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جمعرات کی شام دم توڑ گیا۔

غرب اردن: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغرب کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گولیوں کا نشانہ بننے والا فلسطینی مسلح تھا اور وہ فوج پر حملے کی کوشش کر رہا تھا۔

غرب اردن: عباس ملیشیا اور مسلح افراد کے درمیان خوفناک فائرنگ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان دیر تک جھڑپ جاری رہی۔

فلسطینی اسیران کی حمایت میں ریلی پر فائرنگ سے10 زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں نامعلوم مسلح افراد نے اسرائیلی جیلوں میں قید بھوک ہڑتالی اسیران کی حمایت میں نکالی گئی ایک ریلی پر وحشیانہ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کم سے کم 10 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔