جمعه 15/نوامبر/2024

فائرنگ

طولکرم میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

طولکرم کے جنوب مشرق میں شوفا گاوں کے قریب فلسطینی گاڑٰی پر قابض صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی فائر بریگیڈ کےعملے پر فائرنگ

جمعہ کی شام اسرائیلی قابض فوج نے جنوب مشرقی غزہ کے علاقے میں کوڑے کرکٹ کے ایک ڈھیر میں لگی آگ بجھانے والے فائربریگیڈ کے عملے پر فائرنگ کی۔ تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

فلسطینی ماہی گیروں اور کسانوں پر اسرائیلی افواج کے حملے

اسرائیلی قابض افواج نے ہفتے کے روز فلسطینی ماہی گیروں اور کسانوں ایک بار پھر ٹارگٹ کیا۔ اس دوران ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں پر مشین گنوں اور پانی والی توپوں سے بھی حملہ کیا ۔

فلسطینی مزاحمت کاروں کی قابض فوجیوں پر فائرنگ

فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے مختلف مقامات پر اسرائیلی فوجیوں اور اسرائیلی فوج کی گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کرنے کے یہ واقعات ہفتے کی شام مغربی کنارے کے علاقے میں پیش آئے ہیں۔

فلسطینی کسانوں پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ اور شیلنگ

اسرئیلی قابض فوج نے غزہ سے متصل سرحدی علاقے میں فلسطینی کسانوں کو پر حملے کیے ہیں۔ اس دوران فلسطینی کسانوں پر فائرنگ کے علاوہ آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ یہ واقعہ ساڑھے پندرہ سال سے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی کے جنوب مشرق میں پیش آیا ۔

قابض فوجیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی زخمی

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہری بری طرح زخمی ہو گئے۔ نہتے فلسطینیوں کے زخمی ہونے کے واقعات اس وقت پیش آئےجب قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم میں پرتشدد کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بس پرفائرنگ کے نتیجے میں پانچ اسرائیلی زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ، دو فلسطینی شہید ہو گئے

اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ یہ دوہرے قتل کا واقعات جمعرات کی صبح پیش آئے۔

اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ 6 فلسطینی مزدور زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی مزدوروں کا تعاقب کرتے ہوئے چھ مزدوروں کو زخمی کر دیا ہے۔ یہ واقعہ مسافر یاطا الخلیل کے علاقے میں پیش آیا جب قابض فوج نے فلسطینی مزدوروں کی گاڑی کا پیچھا کیا اور مزدروں کو زخمی کر دیا۔

اسرائیلی فوج کی گرلز سکول میں براہ راست فائرنگ

مغربی کنارے کے شہر نابلس کے دیہی علاقے دوما کے ایک سکول کے سربراہ سلیمان دوابشے نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی افواج نے ان کے سکول میں براہ راست اور بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔