جمعه 15/نوامبر/2024

غیر انسانی سلوک

اسرائیلی جیل میں وحشیانہ تشدد سے اسیرہ کئی خطرناک امراض کا شکار

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی خاتون غیرانسانی برتائو اور تشدد کے نتیجے میں کئی جسمانی عوارض کا شکار ہوگئی ہیں۔

‘الشیخ راید صلاح کو جیلوں میں منتقلی کے دوران پابہ جولاں لایا جاتا ہے‘

بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح نے ایک بار پھر اپنے ساتھ صہیونی درندہ صفت فوجیوں کی جانب سے برتے جانے والے غیر انسانی سلوک پر شدید احتجاج کیا ہے۔ گذشتہ روز عدالت کے سامنے پیشی کے موقع پر الشیخ راید صلاح نے کہا کہ انہیں ریمون جیل سے الجلمہ جیل میں لانے کے ہوئے ہاتھ، پاؤں کو باندھ کر انتہائی تکلیف دہ انداز میں منتقل کیا گیا۔

اسرائیلی زندانوں میں اسیر غیر انسانی زندگی گزارنے پر مجبور

اسرائیلی پبلک ڈیفنس کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں اسرائیلی جیلوں میں کڑے حالات کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں اسرائیلی جیل حکام کے زیر انتظام 24 قید خانوں اور عدالتوں میں واقع 10 حراستی مراکز کا جائزہ لیا گیا ہے۔

دوران حراست طالب علم پرعباس ملیشیا کا ہولناک تشدد، حماس کی شدید مذمت

فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں طلباء، سیاسی وسماجی کارکنوں اورصحافیوں پر وحشیانہ تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں عباس ملیشیا کے وحشیانہ تشدد کا شکار ایک فلسطینی طالب بنے ہیں جنہیں کئی روز تک غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے عباس ملیشیا کے قید خانوں میں نہتے شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سلسلہ بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

عباس ملیشیا زیرحراست کارکنوں سے غیرانسانی سلوک کی مرتکب قرار

انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں کے حراستی مراکز میں ڈالے گئے سیاسی کارکنوں، سماجی اور انسانی حقوق کے اداروں سے وابستہ کارکنان اور طلباء کے ساتھ ہونے والے غیرانسانی سلوک کا معاملہ اٹھایا ہے۔

قیدیوں سے غیرانسانی سلوک، فلسطینی اتھارٹی’آئی سی سی‘ کے کٹہرے میں!

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے زیرحراست سیاسی کارکنوں سے غیرانسانی سلوک کے خلاف سخت احتجاج کے بعد معاملہ عالمی فوج داری عدالت [آئی سی سی] میں اٹھایا ہے۔