جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ

غزہ کو امریکی کمپنی کی کرونا ویکسین کی تین لاکھ خوراکوں کی فراہمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ امریکی فائزر ویکسین کی 300،000 خوراکیں غزہ کی پٹی کو بھیجی گئی ہیں۔ یہ خوراکیں حکومت کی جانب سے فائزر کی خریدی گئی مقدار کے ایک حصے کے طور پر غزہ کو بھیجی گئی ہیں۔

اسرائیل کا غزہ کی سرحد سے تین فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد سے تین فلسطینیوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ قابض فوج کا دعویٰ ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں نے سرحدی باڑ عبور کرنے کے بعد اسرائیلی علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جس پرانہیں حراست میں لے لیا گیا۔

قطر نے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کا عمل آئندہ سال تک ملتوی کردیا

فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کے میئر یحیی السراج نے کل ہفتے کو کہا ہے کہ قطری کمیٹی برائے غزہ کی تعمیر نو تعمیر نو کا عمل آئندہ سال تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ قطر کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کا عمل آئندہ سال 2022ء کے آغاز میں شروع کیا جائے گا۔

مصری حکام نے ایک بار پھر رفح کراسنگ بند کر دی

غزہ کی وزارت داخلہ کے مطابق مصر کی انتظامیہ نے رفح کراسنگ کی بندش کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

غزہ سرحد پر فلسطینیوں کی فائرنگ سے زخمی اسرائیلی فوجی کی شناخت

اسرائیلی نشانچی فوجی جو ہفتے کے روز غزہ کی سرحد پر زخمی ہوا تھا کی شناخت 21 سالہ سٹاف سارجنٹ بریل شمویلی کے نام سے کی گئی ہے جو بیر یاکوف کی یہودی بستی کا رہائشی ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے اطراف میں نفری بڑھا دی

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے اطراف میں نفری میں اضافہ کر دیا ہے۔

اسرائیل کا غزہ کی سمندری شکارگاہ کی توسیع اور دیگر اقدامات کا اعلان

اسرائیلی حکومت نے کل جمعے کی صبح سے غزہ کی پٹی کے ساحلوں کے مقابل شکار کے لیے اجازت یافتہ علاقے میں توسیع اور بعض دوسرے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے سمندر سے دو فلسطینی ماہی گیر گرفتار کر لیے

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے سمندر میں ایک کارروائی کے دوران بیت لاھیا کے مقام سے دو فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔

’نیویارک ٹائمز‘ نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تفصیلات شائع کر دیں

امریکی اخبار’نیویارک ٹائمز‘ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وسط مئی کو مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کی تفصیلات شائع کی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری

اسرائیلی ڈرون طیاروں نے جمعے کی صبح غزہ کی پٹی کے شمالی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔