شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ

‘مزاحمتی مقلوبہ’ ۔۔۔ غزہ میں ملبے پر زندگی کی علامت!

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وقفے وقفے سے اسرائیلی ریاست کی بمباری اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے آثار ہر طرف موجود ہیں مگر فلسطینیوں‌نے اس ملبے کے ڈھیر سے بھی دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی قوم بالخصوص غزہ کےعوام ابھی زندہ ہیں، ان کی مزاحمت اور آزادی کی امنگ اور جدو جہد بھی زندہ و بیدار ہے۔

غزہ کے توانائی بحران کے حل میں مدد کے لیے قطری ٹیم جلد دورہ کرے گی

فلسطین میں قطر کے سفیر اور غزہ میں‌ تعمیر نو کمیٹی کےچیئرمین محمد العمادی نے کہا ہے کہ قطری ماہرین کی ٹیم جلد ہی غزہ کی پٹی کا دورہ کرے گی تاکہ غزہ کے عوام کو درپیش توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ بجلی کی سپلائی لائن 161 کو فعال بنانے کے لیے اقدامات کئے جا سکیں۔

فنڈز کی قلت کے باعث غزہ میں دو ہزار مکانات کی تعمیر تعطل کا شکار

فلسطینی وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت غزہ کی پٹی میں جنگ سے قبل اور اس کے بعد کے تباہ شدہ مکانات میں سے 71 فی صد کی تعمیر مکمل کر چکی ہے جبکہ 2000 مکانات کی تعمیر ہنوز تعطل کا شکار ہے۔

حالیہ اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 95 لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچا

فلسطینی وزارت ہائوسنگ وپبلک افیئر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی حالیہ وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مخلتف شعبوں کو مجموعی طور پر 95 لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچا۔

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمعہ کی شام ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک صحافی اور ایک امدادی کارکن بھی شامل ہے۔

غزہ: فلسطینی ماہی گیروں کو 15 ناٹیکل میل تک مچھلیوں‌کے شکار کی اجازت

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی ساحلی حدود میں مچھلی کے شکار کا علاقہ 12 سے بڑھا کر 15 ناٹیکل میل تک کر دیا ہے۔

فلسطینی ماہی گیروں‌کو 65 کشتیوں واپس کرنے کا اسرائیلی فیصلہ

اسرائیل کے پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ اسرائیلی عدالت کے حکم پر فلسطینی ماہی گیروں کی 65 کشتیاں انہیں واپس کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

غزہ سے مراکش تک فلسطینی مزاحمتی آرٹ کے دلکش مناظر!

امریکا کے فلسطینیوں کی بندر بانٹ کے لیے تیار کردہ مذموم نام نہاد امن منصوبے 'صدی کی ڈیل' کے خلاف ہر سطح فلسطینی مزاحمت کر رہے۔ فلسطینی فن کاروں اور آرٹسٹوں نے 'صدی کی ڈیل' کے خلاف مزاحمت کے لیے اپنا میدان خالی نہیں‌ چھوڑا بلکہ انہوں‌ نے فلسطین سے مراکش تک جگہ جگہ ایسے تشکیلی آرٹ کے نموںوں سے 'صدی کی ڈیل' کی سازش کے خلاف اپنا پیغام پہنچانے کی جاندار اور منفرد کوشش کی ہے۔

عراقی لیڈر ایاد علاوی کے غزہ سے متعلق بیان پر فلسطینی سراپا احتجاج

فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے عراق کے نیشنل الائنس کے چیئرمین اور سرکردہ سیاست دان ایاد علاوی کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں‌ نے الزام عاید کیا ہے کہ غزہ میں مزاحمت کاروں نے خلیجی ممالک کے خلاف استعمال کرنے کے لیے بیلسٹک میزائل حاصل کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے معذور فلسطینی کے قتل کی تحقیقات روک دیں

اسرائیلی فوج نے دسمبر 2017ء کو غزہ کی پٹی کی سرحد پر مظاہرے کے دوران ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک معذور فلسطینی کو شہید کیے جانے کی تحقیقات روک دی ہیں۔