شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ

غزہ کے عیسائیوں پر ناروا پابندیاں مذہبی اشتعال انگیزی ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے غزہ کی پٹی کے عیسائی زائرین کی کرسمس کے موقعے پر القدس اور غرب اردن میں عباد گاہوں میں جانے پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے عاید کردہ پابندیاں مذہبی اشتعال انگیزی ہے۔

مشرقی غزہ میں حق واپسی ریلیوں پر اسرائیلی فائرنگ سے متعدد فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ کےنتیجے میں متعدد بچوں سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔۔

مشرق وسطیٰ کے لیے یو این نائب مندوب کا دورہ غزہ

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے نائب مندوب جیمی میک گولڈریک غرب اردن کے راستے گذشتہ روز جنگ زدہ علاقے غزہ پہنچے جہاں انہوں نے امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

غزہ میں ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت، محمود عباس قوم دشمنی کے مرتکب: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے غزہ میں فیلڈ اسپتال اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت کی شدید مذمت کی ہے۔

غزہ میں امریکی اسپتال کا منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے: محمود عباس

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس ایک بار پھر قوم دشمنی پر اترآئے۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں امریکی اسپتال سمیت کئی دوسرے غیر ملکی منصوبوں پر کام آگے بڑھانے کی مخالفت کی ہے

اقوام متحدہ کے عہدیدار کا غزہ پر اسرائیلی بمباری کی تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ایک سینیر عہدیدار کا فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی حالیہ بمباری اور اس کے نتیجے میں معصوم فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں ایک فلسطینی بچہ شہید، 5 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ اور بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی بچہ شہید اور کم سے کم پانچ زخمی ہوگئے۔

السوارکہ خاندان کا ایک اور زخمی شہید، شہداء کی تعداد 9 ہوگئی

گذشتہ ہفتے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت کے نتیجےمیں السوارکہ خاندان کے 8 افراد شہید ہو گئے تھے۔ اس خاندان کا ایک اور زخمی گذشتہ روز اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد شہداء کی تعداد 9 ہوگئی جب کہ 11 زخمی ہیں۔

اسرائیل کا شام سے چار راکٹ حملوں کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے شام کے علاقے القنیطرہ کے اوپر 4 راکٹوں کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

السوارکہ خاندان کا اجتماعی قتل عام صہیونی بربریت کا ثبوت

منگل سے جمعرات کے درمیان قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں دکھ اور الم کی ان گنت داستانیں سامنے آئیں۔