شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ

ترک صدر کا آئندہ ہفتے فلسطینیوں کے لیے طبی امداد بھیجنے کا اعلان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبےکے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو بتایا ہے کہ انقرہ آئندہ ہفتے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اور غرب اردن کے لیے طبی امداد اور ادویات بھیجے گا۔

غزہ میں کرونا کے مریضوں کے لیے مختص اسپتال کے لیے 17 ملین ڈالر درکار

فلسطینی حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی میں کرونا وائرس کے علاج کے لیے قائم کردہ فالوپ اپ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ غزہ میں کرونا کےمریضوں کےعلاج اور بیماری کے کنٹرول کے لیے 17 ملین ڈالر کی فوری رقم درکار ہے۔

فلسطین میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 290 ہوگئی

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام علاقوں میں کرونا کے مزید دو متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 290 ہوگئی ہے۔ دونوں نئے متاثرین غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں آئے ہیں۔ ان میں ایک 20 سالہ لڑکی ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

غزہ میں کرونا بحران سے متاثرہ کسانوں کے لیے ایک ملین ڈالر کی امداد

فلسطینی وزارت زراعت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا بحران سے متاثرہ فلسطینی کاشت کاروں کے لیے ایک ملین ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

‘کرونا’ اور اسرائیلی پابندیوں سے غزہ کی معیشت 20 کروڑ ڈالر کا نقصان

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی پابندیوں کے نتیجےمیں پہلے علاقے کے عوام بدترین معاشی بحران سے دوچار تھے، رہی سہی کسر کروناکی وباء نے نکال دی ہے۔

غزہ میں کرونا سے نمٹنےکے لیے وزارت صحت کی 23 ملین ڈالر کی اپیل

فلسطینی وزارت صحت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں کرونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے 23 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے۔

غزہ میں ترکی کے تعاون سے چلنے والا اسپتال اسلامی یونیورسٹی کے سپرد

فلسطین کے علاقے غزہ میں اسلامی یونیورسٹی نے بتایا ہے کہ ترکی کے تعاون سے چلنے والے ایک مقامی اسپتال کو 'کرونا' کی وباء سے نمٹنے اور اسپتال سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسپتال کے انتظامات اسلامی یونیورسٹی کے سپرد کیے گئے ہیں۔

غزہ میں کرونا کے مزید 7 مریضوں کی تصدیق، مجموعی تعداد 9 ہوگئی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مزید 7 افراد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

غزہ کی پٹی میں کرونا کے پیشگی اقدامات، 14 قرنطینہ سینٹر

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حکام نے کرونا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات شروع کیے ہیں۔ اس ضمن میں حکومت نے غزہ میں 14 قرنطینہ سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔ شہریوں کی اسکریننگ کا سلسلہ جاری ہے اور تمام ضروری طبی آلات اور ضروری سامان فراہم کردیے گئے ہیں۔

غزہ کی سرحد پر رواں سال کے دوران 14 فلسطینی گرفتار

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں کاکہنا ہے کہ رواں سال کے دوران غزہ کی مشرقی اور شمالی سرحد سے اسرائیلی فوج نے 14 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔