جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ

’غزہ کی ناکہ بندی عوامی غصہ آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے‘

دس سال سے اسرائیلی پابندیوں میں جکڑے فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں معاشی پابندیوں کے خلاف سرگرم کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگرغزہ کی پٹی میں سیمنٹ سمیت دیگر تعمیراتی سامان کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو عوامی غصہ آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل کے انتہا پسند وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر عاید ہوگی۔

فلسطینی شہری اسرائیلی قید سے 10 سال بعد رہا

اسرائیلی جیل میں 10 سال تک قید رہنے والے ایک فلسطینی شہری کو صہیونی حکام نے رہا کردیا۔ رہائی پانے والے فلسطینی مصطفیٰ علی ابو معمر پر سنہ 2006ء میں اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کو جنگی قیدی بنائے جانے میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

اسرائیل نے غزہ میں صحافیوں کو حفاظتی جیکٹ لے جانے پر پابندی لگا دی

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں انتہائی مشکل حالات میں کام کرنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے لیے حفاظتی جیکٹ غزہ لے جانے پرپابندی عاید کردی ہے جس پر مقامی صحافتی، عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔