جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ

غزہ میں سیمنٹ کا فوجی مقاصد کا اسرائیلی دعویٰ جھوٹ ہے: یو این

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق رابطہ کار نے اسرائیل کی طرف سے عاید کردہ الزام مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کار سیمنٹ کو اپنے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

’اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں تعمیراتی کام روکنا المیہ ہے‘

اقوام متحدہ کی جانب سے تعمیراتی سامان کی عدم موجودگی اور اسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں سیمنٹ کی فراہمی معطل ہونے کے بعد جنگ سے متاثرہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیراتی منصوبوں پر کام روکنے پر فلسطینی سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

غزہ کے 40 ہزار افراد شوگر جیسے موذی مرض کا شکار: یو این

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے "اونروا" کی جانب سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں لرزہ خیز انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں چالیس ہزار افراد شوگر جیسے موذی مرض کا شکار ہیں۔ مریضوں میں نصف سے زاید تعداد خواتین پر مشتمل ہے۔

غزہ کے شہری مسلسل دوسرے جمعہ کی قبلہ اول میں ادائیگی سے محروم

اسرائیلی حکام نے مسلسل دوسرے جمعہ کو بھی غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم رکھا۔ ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی سے نماز جمعہ کے لیے آنے والے قافلوں کو "بیت حانون: نامی گذرگاہ سے مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم رہے۔

اسرائیلی ناکہ بندی، اقوام متحدہ نے غزہ میں تعمیراتی منصوبے بند کردیے

فلسطین میں اقوام متحدہ کے زیرانتظام انسانی حقوق کے ادارے’’اوچا‘‘ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے غزہ کی پٹی کو سیمنٹ اور تعمیراتی سامان کی سپلائی بند کیے جانے کے بعد اقوام متحدہ نے بھی علاقے میں جاری تمام ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبے بند کردیے ہیں۔

غزہ: اسرائیلی جاسوس کو 12 سال قید کی سزا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک مقامی عدالت نے مبینہ طور پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کے مرتکب ایک فلسطینی کو بارہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

غزہ میں سرگرم دسیوں فلاحی ادارے اسرائیلی انتقامی پالیسیوں کا شکار!

اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے گنجان آباد علاقے غزہ کی پٹی پر دس سال سے عاید معاشی پابندیوں کے بعد اب صہیونی ریاست نے غزہ میں شہریوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے والے اداروں کو بھی انتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھانا شروع کردیا ہے۔

غزہ: اسرائیلی بحریہ کی کارروائی میں دو فلسطینی ماہی گیر گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمالی ساحلی علاقے میں سمندر میں ایک کارروائی کے دوران دو فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

غزہ کی ناکہ بندی میں مزید سختی کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ کی پٹی پر عاید معاشی پابندیوں میں مزید سختی اور شدت کے نتیجے میں علاقے میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے اور اس کے سنگین نتائج کی تمام ذمہ داری اسرائیل پرعاید ہوگی۔

غزہ:صحافیوں کی حفاظتی جیکٹ پر پابندی اسرائیل کی صحافتی دہشت گردی قرار

فلسطینی پریس کلب اور صحافتی برادری کی جانب سے صحافیوں کے لیے بلیٹ پروف جیکٹیں غزہ لانے پر عاید کی گئی حالیہ پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کی صحافتی دہشت گردی قرار دیا ہے۔